وزیراعظم کا دفتر
یو پی آئی کی ایک دہائی مکمل ہونے پر وزیر اعظم نے شہریوں کو اپنے یو پی آئی کے تجربات شیئر کرنے کی دعوت دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 AUG 2026 11:12AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یونائیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس(یو پی آئی)کے تبدیلی لانے والے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اسےایک دہائی قبل شروع کیا گیا تھا اور اس نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت اختیار کی۔
گزشتہ دس برسوں کے دوران یو پی آئی کے ذریعہ حاصل کی گئی وسعت اور رسائی کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس کا شاندار سفر ہرہندوستانی کے لیے فخر کا باعث ہے۔ وزیر اعظم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ یو پی آئی کے استعمال سے متعلق اپنے تجربات اور اس کے ذریعہ ان کی روزمرہ زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا :
ایک دہائی قبل یو پی آئی کومتعارف کرایا گیا، جس نے ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت اختیار کی۔
یو پی آئی کی غیر معمولی وسعت اور رسائی ہر ہندوستانی کے لیےباعث ِفخرہے۔
آپ یو پی آئی کے استعمال سے متعلق اپنا تجربہ بتائیں اور یہ بھی شیئر کریں کہ اس نے آپ کی زندگی پر کیا اثر ڈالا ہے۔۔۔
10#YearsOfUPI
*****
ش ح۔ م ح ۔ ص ج
U. No-2553
(ریلیز آئی ڈی: 2302996)
وزیٹر کاؤنٹر : 16
یہ ریلیز پڑھیں:
Malayalam
,
English
,
Gujarati
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada