نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے آندھرا پردیش میں بھارت کے پہلے غیر جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (نان جی ایم او) ہائی- ایکسپنسن پاپ کارن مکئی کے ہائبرڈ بیج کولانچ کیا
نائب صدر جمہوریہ نے بھارتی زراعت میں تبدیلی لانے کے لیے ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور خود انحصاری پر زور دیا
مقامی پاپ کارن مکئی کا ہائبرڈ مکمل طور پر خود انحصار بھارت کی عکاسی کرتا ہے:نائب صدر جمہوریہ
‘‘ایک چھوٹی سی شروعات، بڑے وژن اور بڑے خواب کی جانب آگے بڑھنی چاہیے’’:نائب صدر جمہوریہ نے آندھرا پردیش سے عالمی منڈیوں تک گورمے پاپ کارنی کا کے سفر کو سراہا
प्रविष्टि तिथि:
24 AUG 2026 2:05PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن نے آج آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع کے موسونورو میں بھارت کے پہلے غیر جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (نان جی ایم او) اور زیادہ توسیعی پاپ کارن مکئی کے ہائبرڈ بیج کولانچ کیا۔ انہوں نے اسے زراعت کے شعبے میں آتم نربھر بھارت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے آندھرا پردیش اور سات دیگر ریاستوں کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کسانوں اور گورمے پاپ کارنیکا سے وابستہ شراکت داروں کو بھی اعزاز سے نوازا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور زراعت نے بھارت کی تہذیبی اور ثقافتی زندگی کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بھارتی زراعت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور مقامی طور پر بیجوں کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔
نئے ہائبرڈ بیج کی لانچنگ کا حوالہ دیتے ہوئے جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن نے کہا کہ بھارت کئی برسوں سے اعلیٰ معیار کی پاپ کارن مکئی کے لیے درآمد شدہ ہائبرڈ ٹیکنالوجی پر انحصار کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا مقامی ہائبرڈ اس انحصار کو کم کرنے اور غیر ملکی زرِمبادلہ کو بچانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے گورمے پاپ کارنیکا اور کسانوں کی جانب سے بھارتی زمین پر اگائے جانے والے بھارتی حل کی تیاری کو سراہا، جس میں عالمی منڈیوں میں مسابقت کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے مرکزی حکومت کی کسانوں پر مرکوز متعدد پہلوں، جن میں پی ایم کسان، پی ایم فصل بیمہ یوجنا، قومی غذائی تحفظ و تغذیہ مشن اور نمو ڈرون دیدی شامل ہیں، کو سراہا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ جناب این۔ چندرابابو نائیڈو کی زراعت اور دیہی ترقی کے شعبے میں دور اندیشانہ اقدامات کی بھی تعریف کی، جن میں ریتھو بازار، باغبانی اور قدرتی کاشت کاری کا فروغ اور کسانوں پر مرکوز معاونتی نظام شامل ہیں۔
کسانوں اور کاروباری ادارے کے درمیان شراکت داری کے وسیع پیمانے کو اجاگر کرتے ہوئے جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن نے کہا کہ آٹھ ریاستوں میں 17,500 سے زائد کسان، جو تقریباً 40,000 ایکڑ رقبے پر کاشت کاری کر رہے ہیں، گورمے پاپ کارنیکا کے سفر کا حصہ ہیں۔ انہوں نے جناب ایس۔ بی۔ پی۔ پٹّابی راما راؤ اور گورمے پاپ کارنیکا کے سفر کو سراہا، جو آندھرا پردیش میں ایک مقامی کاروباری ادارے سے ترقی کرتے ہوئے پاپ کارن مکئی کی ایک بڑی پروسیسنگ کمپنی بن گیا ہے۔ اس سفر نے ہزاروں کاشت کار خاندانوں کے لیے منڈی تک رسائی اور آمدنی کے مواقع کو مضبوط کیا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر ‘‘زمین سے’’ ہوگی۔اس مٹی سے جسے کسان کاشت کرتے ہیں، ان بیجوں سے جنہیں سائنس دانوں اور کاروباری افراد نے بہتر بنایا ہے، اور اس خود انحصاری سے جو ایک ایک ایکڑ کے ذریعے مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسونورو کی یہ پہل اس بات کی عمدہ مثال ہے کہ جدت طرازی، کاروباری صلاحیت اور کسانوں کے ساتھ شراکت داری کس طرح ایک مضبوط، زیادہ خود انحصار اور عالمی سطح پر مسابقتی زرعی شعبہ تشکیل دے سکتی ہے۔
آمد کےفوراً بعد نائب صدر جمہوریہ نے گورمے پاپ کارنیکا کی فیکٹری اور کولڈ اسٹوریج مرکز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں مکئی کی پروسیسنگ، معیار کی جانچ، پیکیجنگ اور ذخیرہ کاری کے عمل کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئیں۔
اس پروگرام میں آندھرا پردیش کے گورنر جناب ایس۔ عبدالنذیر، وزیر اعلیٰ جناب این۔ چندرابابو نائیڈو، آندھرا پردیش حکومت کے وزرا جناب نارا لوکیش، جناب کنجاراپو اچن نائیڈو اور جناب کولوسو پارتھاسارتھی کے علاوہ دیگر معزز شخصیات اور گورمے پاپ کارنیکا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
*****
ش ح۔ ع ح۔اش ق
U. No. 2515
(रिलीज़ आईडी: 2302682)
आगंतुक पटल : 16