وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہمدردی اور اطمینان کی اقدار کو اجاگر کرنے والا سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا
प्रविष्टि तिथि:
24 AUG 2026 8:08AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہمدردی انسان میں خود اعتمادی اور عزتِ نفس پیدا کرتی ہے، جبکہ اطمینان حقیقی خوشی کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی جذبہ معاشرے میں باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے رشتوں کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک سبھاشتم بھی شیئر کیا۔
“कारुण्येनात्मनो मानं तृष्णां च परितोषतः।
उत्थानेन जयेत्तन्द्रीं वितर्कं निश्चयाज्जयेत्॥”
اس سبھاشتم کا مفہوم یہ ہے کہ دوسروں کے ساتھ مہربانی اور ہمدردی کا برتاؤ کرنے سے عزتِ نفس حاصل ہوتی ہے۔ انسان اپنی قسمت میں ملنے والی نعمتوں پر مطمئن رہ کر لالچ پر قابو پا سکتا ہے۔ اسی طرح محنت، جدوجہد اور عملی کاوش کے ذریعے سستی، شکوک و شبہات پر مبنی سوچ اور فیصلہ کرنے میں تذبذب پر قابو پانا چاہیے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:
’’ہمدردی سے عزتِ نفس اور اطمینان سے حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ اسی جذبے سے معاشرے میں تعاون اور ہم آہنگی کے رشتے مزید مضبوط ہوتے ہیں۔‘‘
कारुण्येनात्मनो मानं तृष्णां च परितोषतः।
उत्थानेन जयेत्तन्द्रीं वितर्कं निश्चयाज्जयेत्॥”
*****
ش ح۔ ع و ۔ ص ج
U. No-2501
(रिलीज़ आईडी: 2302586)
आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam