امور داخلہ کی وزارت
آج سلی گوڑی میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ جناب شبھیندو ادھیکاری کی موجودگی میں مختلف متعلقہ فریقوں اور مغربی بنگال کے پہاڑی علاقوں کے نمائندوں نے شرکت کی
اجلاس کے دوران مغربی بنگال کی پہاڑی آبادی سے متعلق تمام مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ان کی شناخت، مستقل سیاسی حل اور آئینِ ہند کے تحت انہیں تسلیم کیے جانے سے متعلق مطالبات بھی زیرِ غور آئے
مرکزی وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ آئینِ ہند کے دائرے میں رہتے ہوئے جلد ہی ایک مستقل سیاسی حل تلاش کیا جائے گا
مرکزی وزیر داخلہ نے برادری کے دیگر تمام مطالبات پر بھی ہمدردانہ غور کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ مرکز کی جانب سے مناسب مالی وسائل کی فراہمی کے ذریعے زیرِ التوا تمام مسائل کو حل کرنے کو یقینی بنایا جائے گا
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سابق ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اور موجودہ مذاکرات کار جناب پنکج کمار سنگھ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو اس سلسلے میں طریقۂ کار اور دیگر امور کو حتمی شکل دے گی
اجلاس میں شریک مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور وزیر اعلیٰ جناب شبھیندو ادھیکاری کا ان کے خوش اخلاق، دوستانہ اور فراخ دلانہ رویے کے لیے شکریہ ادا کیا
प्रविष्टि तिथि:
22 AUG 2026 4:15PM by PIB Delhi
آج سلی گوڑی میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ جناب شبھیندو ادھیکاری کی موجودگی میں مختلف متعلقہ فریقوں اور مغربی بنگال کے پہاڑی علاقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومتِ ہند اور ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
سیاسی نمائندوں میں رکنِ پارلیمنٹ راجو بستا، رکنِ پارلیمنٹ ہرش وردھن سنگلا، پہاڑی امور کے وزیر وشال لاما، جی جے ایم کے رہنما بمل گورنگ، جی این ایل ایف کے رہنما من گھسنگ، رکنِ اسمبلی بھارت چھیتری، رکنِ اسمبلی سونم لاما، رکنِ اسمبلی نومن رائے، سی پی آر ایم کے رہنما جے بی رائے، گورانی مو کے رہنما داوا پکھرین، سمیتی کے رہنما وکاس رائے اور دیگر افراد موجود تھے۔
مغربی بنگال کی پہاڑی آبادی سے متعلق تمام مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ان کی الگ شناخت، مستقل سیاسی حل اور آئینِ ہند کے تحت تسلیم کیے جانے سے متعلق مطالبات بھی زیرِ غور آئے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ آئینِ ہند کے دائرے میں رہتے ہوئے جلد ہی ایک مستقل سیاسی حل تلاش کیا جائے گا۔ انہوں نے برادری کے دیگر تمام مطالبات پر بھی ہمدردانہ غور کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ مرکز کی جانب سے مناسب مالی وسائل کی فراہمی سے زیرِ التوا تمام مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔
تفصیلات اور طریقۂ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ سابق ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اور موجودہ مذاکرات کار جناب پنکج کمار سنگھ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ یہ کمیٹی مغربی بنگال کے پہاڑی علاقوں کے عوام کے لیے آئینِ ہند کے تحت مستقل سیاسی حل کے سلسلے میں تیار کیے جانے والے حتمی معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔
اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ مختلف تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے تمام رہنماؤں نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور وزیر اعلیٰ جناب شبھیندوادھیکاری کے دوستانہ اور فراخ دلانہ رویے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
***
ش ح۔ف ا۔ م ذ
UR.No. 2479
(रिलीज़ आईडी: 2302390)
आगंतुक पटल : 9