صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
حکومت نے چار سال سے کم عمر بچوں کے استعمال کے لیے کلورفینیرامین میلیٹ اور فینائل ایفرین ہائیڈروکلورائیڈ پر مشتمل مقررہ مقدار کے مرکب ادویات کی تیاری، فروخت اور تقسیم پر پابندی عائد کر دی
प्रविष्टि तिथि:
22 AUG 2026 9:47AM by PIB Delhi
چھوٹے بچوں کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے کلورفینیرامین میلیٹ اور فینائل ایفرین ہائیڈروکلورائیڈ پر مشتمل تمام مقررہ مقدار کے مرکب ادویات کی تیاری، فروخت اور تقسیم پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ یہ واضح انتباہ درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے کہ یہ ادویات چار سال سے کم عمر بچوں کو استعمال نہیں کرائی جائیں گی۔
اس سے قبل 15 اپریل 2025 کے اعلامیے [ایس او 1717 (ای)] کے ذریعے کلورفینیرامین میلیٹ اور فینائل ایفرین ہائیڈروکلورائیڈ پر مشتمل بعض مقررہ مقدار کے مرکبات پر پابندی عائد کی گئی تھی اور ان پر بھی اسی عمر سے متعلق انتباہ درج کرنا لازم تھا۔ تازہ ترین اعلامیے کے ذریعے اس شرط کا دائرہ ان دونوں اجزا پر مشتمل تمام مرکب ادویات تک بڑھا دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ایک ماہر کمیٹی اور ادویات سے متعلق تکنیکی مشاورتی بورڈ کی سفارشات کے بعد کیا گیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ ایسے مرکبات کا استعمال چار سال سے کم عمر بچوں کے لیے خطرات کا باعث بن سکتا ہے اور ان کے لیے زیادہ محفوظ متبادل ادویات دستیاب ہیں۔
ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان مرکب ادویات کے لیبل، پیکٹ کے اندر موجود معلوماتی پرچے اور تشہیری مواد پر واضح طور پر یہ انتباہ درج کریں: ’’مقررہ مقدار کا مرکب چار سال سے کم عمر بچوں میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔‘‘
یہ اعلامیہ ادویات اور کاسمیٹکس قانون، 1940 کی دفعہ 26 اے کے تحت عوامی صحت کے مفاد میں جاری کیا گیا ہے اور سرکاری گزٹ میں اس کی اشاعت کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔
سرکاری گزٹ یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ https://egazette.gov.in/WriteReadData/2026/275640.pdf
***
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-2472
(रिलीज़ आईडी: 2302282)
आगंतुक पटल : 10