وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بھارت کی برکس صدارت اور پائیدار ترقی سے متعلق مضمون کا اشتراک  کیا

प्रविष्टि तिथि: 20 AUG 2026 9:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو کے تحریر کردہ ایک مضمون کا اشتراک  کیا ہے۔

مضمون میں اجاگر کیا گیا ہے کہ بھارت کی برکس صدارت عوام پر مرکوز موسمیاتی اقدامات کے ذریعے پائیدار ترقی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس میں پائیدار طرزِ زندگی، شجرکاری، مدوّر معیشت اور معاشرے  پر مبنی موسمیاتی موافقت پر توجہ مرکوز کیے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔مضمون میں کاربن اخراج کی شدت میں کمی اور غیر روایتی  توانائی کی صلاحیت میں توسیع کے حوالے سے بھارت کی پیش رفت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جو اس نقطۂ نظر کو مزید تقویت دیتی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

“مرکزی وزیر جناب @byadavbjp نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے  کہ بھارت کی برکس صدارت عوام پرمرکوز موسمیاتی اقدامات کے ذریعے پائیدار ترقی کو آگے بڑھا رہی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پائیدار طرزِ زندگی، شجرکاری، مدوّر معیشت اور معاشرے پر مبنی موسمیاتی موافقت جیسے اقدامات پر توجہ مرکوز ہے۔ اخراج کی شدت میں کمی اور غیر روایتی توانائی کی صلاحیت میں اضافے کے حوالے سے بھارت کی پیش رفت اس نقطۂ نظر کو مزید تقویت دیتی ہے۔”

*****

 (ش ح ۔م ش ۔ع ن)

U. No. 2408


(रिलीज़ आईडी: 2301827) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Manipuri , Punjabi , Gujarati , Telugu , Kannada