وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے زامبیا کے صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہونے پر عزت مآب صدر ہاکائنڈے ہچیلیما کو مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 20 AUG 2026 9:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے زامبیا کے صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہونے پر عزت مآب صدر ہاکائنڈے ہچیلیما کو دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت زامبیا کے ساتھ اپنی کثیرجہتی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

جناب مودی نے صدر ہاکائنڈے ہچیلیما کی قیادت میں بھارت اور زامبیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا؛

“زامبیا کے صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہونے پر صدر ہاکائنڈے ہچیلیما کو دلی مبارکباد۔

بھارت زامبیا کے ساتھ اپنی کثیرجہتی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور میں ان کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

@HHichilema”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔م ش ۔ع ن)

U. No. 2406


(रिलीज़ आईडी: 2301826) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Manipuri , Punjabi , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam