اسٹیل کی وزارت
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل)نے ایم ایم ڈی آرترمیمی ایکٹ 2026 کا خیرمقدم کیا؛ اصلاحات سے معدنی تحفظ اور ملک میں لوہے کے خام مال کی دستیابی مضبوط ہوگی
प्रविष्टि तिथि:
20 AUG 2026 3:49PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) نے مرکزی حکومت کی جانب سے 17 اگست 2026 کو جاری کیے گئے مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی ایکٹ 2026 کا خیرمقدم کیا ہے،جو کہ معدنیات کے شعبے میں ایک متوقع مالیاتی نظام اور طویل مدتی پالیسی کی یقین دہانی کے قیام کی سمت ایک اہم اصلاح ہے ۔
ترمیمی ایکٹ معدنیات پر عائد ٹیکس اور محصولات کے حوالے سے زیادہ وضاحت اور یکسانیت فراہم کرتا ہے۔ یہ زیرالتوا سابقہ مدت سے لاگو ہونے والے محصولات کے معاملے کو بھی حل کرتا ہے، جس سے کان کنی کی صنعت کو زیادہ یقین دہانی اور اعتماد حاصل ہوگا۔
سیل کے لیے، جو لوہے کے خام مال اور کوئلے کی اپنی ضرورت کے لیے مخصوص (کیپٹیو)بڑی کان کنی کی سرگرمیاں چلاتا ہے، اس اصلاح سے کان کنی کے کاموں کی معاشی افادیت بہتر ہونے، سرمایہ کاری اور کانوں کی ترقی میں سہولت ملنے اور طویل مدتی خام مال کی سلامتی مضبوط ہونے کی توقع ہے۔ مالیاتی نظام میں زیادہ پیش بینی سے سیل کے معدنی وسائل کے مؤثر استعمال اور ترقی میں مدد ملے گی اور لوہے کے خام مال کی کان کنی کو فروغ ملے گا۔
اہم بات یہ ہے کہ اس اصلاح سے گھریلو بازار میں لوہے کے خام مال کی دستیابی بڑھانے میں بھی سہولت ملے گی۔ اپنی ضرورت کے لیے مخصوص (کیپٹیو)کانوں کی بہتر معاشی افادیت اور ترقی کے باعث سیل قابل اطلاق ضابطہ جاتی نظام کے مطابق اضافی لوہے کا خام مال منڈی میں فروخت کے لیے دستیاب کرا سکے گا۔ اس سے گھریلو سپلائی چین مضبوط ہوگی اور بھارتی اسٹیل کی صنعت کے لیے مقامی لوہے کے خام مال کی دستیابی میں مدد ملے گی۔
اس اصلاح سے زیادہ سرمایہ کاری اور پیداوار کی حوصلہ افزائی، درآمدات پر انحصار میں کمی، معدنیات اور توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور معدنی وسائل پر مبنی صنعتوں کی مسابقتی صلاحیت میں اضافے کی توقع ہے۔
آتم نربھر اور وکست بھارت کے وژن کی حمایت میں اپنے معدنی وسائل کی ذمہ دارانہ اور پائیدار ترقی، اپنی ضرورت کے لیے مخصوص خام مال کی فراہمی کو مضبوط بنانے اور گھریلو بازار میں زیادہ مقدار میں لوہے کا خام مال دستیاب کرانے کے لیے پُرعزم ہے۔
********
) ش ح ۔ ش آ۔ ج)
U.No. 2372
(रिलीज़ आईडी: 2301559)
आगंतुक पटल : 4