نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن کامسوری میں واقع ایل بی ایس نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں 2024 بیچ کےزیر تربیت آئی اے ایس افسران سے خطاب
وکست بھارت @ 2047 کے وژن کو حقیقت میں بدلنے میں سول سروسز کے افسران اہم کردار ادا کرتے ہیں: نائب صدر
نائب صدر نے آئی اے ایس افسران پر زور دیا کہ وہ ٹیم کی بہترین کارکردگی، ہم آہنگی اور عوام پر مرکوز طرزِ حکمرانی کو ترجیح دیں
”سیوا بھاؤ اور کرتویہ بودھ کو اپنا رہنما اصول بنائیں“: نائب صدر
”حقیقی قیادت کا معیار طاقت یا عہدہ نہیں، بلکہ اخلاقی طور پر درست اقدام کرنے کی صلاحیت ہے“: نائب صدر
مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ سول سروس کے لیے ٹیکنالوجی، مسلسل سیکھنے اور بدلتے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت ضروری ہے: نائب صدر
प्रविष्टि तिथि:
20 AUG 2026 2:28PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن نے آج مسوری میں واقع لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) میں 2024 بیچ کے آئی اے ایس افسران کی تربیت کے دوسرے مرحلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔
تربیت کی کامیاب تکمیل پرزیرِ تربیت افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ سول سروسز نے ملک کی ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے اور وہ پالیسی سازی اور اس پر نچلی سطح تک عمل درآمد کے درمیان ایک اہم رابطے کا کام کرتی ہیں۔
وکست بھارت @ 2047 کے سفر کا حوالہ دیتے ہوئے جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ترقی آخری فرد تک پہنچے اور اس میں سب کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ ”سیوا بھاؤ اور کرتویہ بودھ“ کو اپنا رہنما اصول بنائیں۔
ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے نوجوان افسران سے کہا کہ وہ انفرادی یا گروپ کی کامیابی کے بجائے ٹیم کی مجموعی بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں۔ انہوں نے مربوط اور مضبوط ٹیمیں تشکیل دینے، ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور اپنے پیش رو افسران کی قائم کردہ اچھی روایات کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
سول سروسز میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کو اجاگر کرتے ہوئے جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن نے بتایا کہ 2024 بیچ میں تقریباً 41 فیصد افسران خواتین ہیں۔ انہوں نے اس پیش رفت کو ناری شکتی کی ایک مضبوط مثال قرار دیا، جہاں صلاحیت بندھے ٹکے سے بالاتر ہو کر سامنے آتی ہے اور عزم مشکلات پر قابو پاتا ہے۔
نائب صدرجمہوری نے افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت(اے آئی)، نیشنل لینگویج پروسیسنگ، مشین لرننگ اور بلاک چین سمیت جدید ٹیکنالوجیز کو اپنائیں تاکہ کارکردگی، شفافیت اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مسلسل سیکھنے، بدلتے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے اور مستقبل کے لیے تیار رہنے پر زور دیا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کردار اور دیانت داری عوامی خدمت کی بنیاد ہیں، جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن نے کہا کہ حقیقی قیادت کا اندازہ طاقت یا عہدے سے نہیں، بلکہ مشکل حالات میں بھی اخلاقی طور پر درست اقدام کرنے کی صلاحیت سے ہوتا ہے۔
اپنے خطاب کے اختتام پر نائب صدر جمہوریہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ ملک کے دور دراز ترین علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا کر اپنی خدمت کو بامعنی بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر شکایت سنی جائے اور ہر شہری کو بااختیار بنایا جائے۔
اس موقع پر اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ، حکومتِ اتراکھنڈزراعت و کسانوں کی بہبود اور فوجی بہبودکے وزیر جناب گنیش جوشی اور ایل بی ایس این اے اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بی۔ راجندر بھی موجود تھے۔






*****
(ش ح ۔ ک ح۔ م ذ)
U.No: 2364
(रिलीज़ आईडी: 2301531)
आगंतुक पटल : 10