صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
انڈین انفارمیشن سروس اور انڈین اسٹیٹسٹکل سروس کے زیرِ تربیت افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال صرف معلومات فراہم کرنے اور لوگوں کو جوڑنے کے لیے ہی نہیں، بلکہ عوام کے مسائل سننے، سمجھنے اور حل کرنے کے لیے بھی کریں: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی انڈین انفارمیشن سروس کے افسران سے اپیل
اعداد و شمار کو شہریوں، محققین اور پالیسی سازوں کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنائیں: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کی انڈین اسٹیٹسٹکل سروس کے افسران سے اپیل
प्रविष्टि तिथि:
19 AUG 2026 4:40PM by PIB Delhi
انڈین انفارمیشن سروس اور انڈین اسٹیٹسٹکل سروس کے زیرِ تربیت افسران کے ایک گروپ نے آج (19 اگست 2026) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

زیرِ تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈین انفارمیشن سروس اور انڈین اسٹیٹسٹکل سروس کے فرائض اگرچہ مختلف ہیں، لیکن دونوں کا مقصد ایک ہی ہے، یعنی حکمرانی کے معیار کو بہتر بنانا اور ملک کے عوام کی خدمت کرنا۔ مؤثر ابلاغ اور قابلِ اعتماد معلومات ایک فعال اور عوام کی ضروریات کے مطابق جواب دینے والی جمہوریت کے بنیادی ستون ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ زیرِ تربیت افسران جب اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کریں تو انہیں مسلسل سیکھنے اور بدلتے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ انہوں نےکہا کہ ٹیکنالوجی، میڈیا، معیشت اور عوامی پالیسی کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ انہوں نے زیرتربیت افسران کو تجسس برقرار رکھنے، نئی صلاحیتیں پیدا کرنے اور تجربات سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے فیصلوں میں سمجھ داری، اپنے رویے میں ہمدردی اور دیانت داری پر قائم رہنے میں غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں سونپی گئی ذمہ داری کے ساتھ عوام کی منصفانہ، عاجزانہ اور لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی ایک بڑی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈین انفارمیشن سروس نے حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے بنیادی طور پر اس انداز کو بدل دیا ہے جس کے ذریعے شہری معلومات حاصل کرتے، اسے دوسروں تک پہنچاتے اور اس پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے انڈین انفارمیشن سروس کے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال صرف معلومات فراہم کرنے اور لوگوں کو جوڑنے کے لیے نہ کریں بلکہ عوام کے مسائل سننے، سمجھنے اور ان کا جواب دینے کے لیے بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ماحول میں، جہاں معلومات بہت تیزی سے پھیلتی ہیں، وہاں ان کے ابلاغ میں ہمیشہ درستگی، اعتبار اور عوامی مفاد کو رہنما اصول بنانا چاہیے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ جب بھارت 2047 کی جانب آگے بڑھ رہا ہے تو انڈین انفارمیشن سروس کے افسران کا کردار مزید اہم ہو جائے گا، کیونکہ باخبر شہری ہی ترقیاتی اور جمہوری عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کے قابل ہوتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کی ڈیٹا پر مبنی دنیا میں عوامی پالیسی کا معیار بڑی حد تک درست، بروقت اور قابلِ اعتماد اعداد و شمار کی دستیابی پر منحصر ہے۔ انڈین اسٹیٹسٹکل سروس سرکاری اعداد و شمار تیار کرنے، ان کا تجزیہ کرنے اور ان کی تشریح کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جو ہمارے کروڑوں شہریوں کی زندگی کو متاثر کرنے والے فیصلوں کی بنیاد بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انڈین اسٹیٹسٹکل سروس کے افسران کا کام معیشت اور معاشرے کے مختلف شعبوں میں شواہد کی بنیاد پر پالیسی سازی میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں کہ ہر اعداد و شمار کے پیچھے حقیقی انسان اور ان کی زندگیاں موجود ہوتی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اعداد و شمار کو شہریوں، محققین اور پالیسی سازوں کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک جدید، قابلِ اعتماد اور ٹیکنالوجی سے آراستہ اعدادوشمار کے نظام کی تشکیل میں ان کا رول ملک کے ‘وکست بھارت’ کے سفر کا ایک اہم حصہ ہوگا۔
*****
ش ح۔ م ع –ت ع
U.No. 2326
(रिलीज़ आईडी: 2301275)
आगंतुक पटल : 6