زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ ‘‘شکتی  کی سپت دھارا’’ کے تحت مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان پوسا میں عہد دلائیں گے


جناب شیوراج سنگھ چوہان ترقی یافتہ بھارت 2047 کیلئے زراعت اور دیہی ترقی کا لائحۂ عمل پیش کریں گے

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ زراعت اور دیہی ترقی کی وزارتوں کے افسران و ملازمین، کسان، لکھ پتی دیدیاں، برآمد کنندگان اور غذائی مصنوعات کی صنعت سے وابستہ افراد شرکت کریں گے

چھ  کروڑ لکھ پتی دیدیاں بنانے کا ہدف‘‘شکتی کی سپت دھارا ’’ کے ذریعے زراعت اور دیہی ترقی کو ترجیح دی جائے گی

प्रविष्टि तिथि: 17 AUG 2026 3:22PM by PIB Delhi

زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان 18 اگست کو نئی دہلی کے پوسا کیمپس میں دونوں وزارتوں کے افسران کو عہد دلائیں گے۔ یہ عہد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے 15 اگست کے موقع پر یومِ آزادی کے خطاب میں پیش کردہ‘‘شکتی  کی سپت دھارا ’’ کی مناسبت سے ہوگا۔ اس پروگرام میں مختلف محکموں کے لائحۂ عمل، لکھ پتی دیدی پروگرام کی توسیع اور کسانوں و دیہی برادریوں کے مفادات سے متعلق اہم فیصلوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس اجلاس کا مقصد 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو زراعت اور دیہی ترقی کے لیے ایک واضح اور عملی لائحۂ عمل میں تبدیل کرنا ہے۔ ترقی پسند کسان، لکھ پتی دیدیاں، زرعی برآمد کنندگان اور غذائی مصنوعات تیار کرنے والے بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

جناب چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے پیش کردہ ‘‘شکتی کی سپت دھارا ’’ زراعت اور دیہی ہندوستان کے لیے ایک اہم سمت متعین کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام مرکوز پروگراموں، شفاف نگرانی اور مؤثر نفاذ کے ذریعے اس وژن کو عملی شکل دینے کے لیے کام کرے گی۔ جناب چوہان نے کہا، ‘‘ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کسانوں اور دیہی خواتین کو براہِ راست فائدہ پہنچے اور ہماری کوششیں 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں معاون ثابت ہوں۔ اسی سمت میں ہم محکموں کے لائحۂ عمل کا جائزہ لیں گے اور ان کے نفاذ میں تیزی لانے کے لیے کام کریں گے۔‘‘

یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعے سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے‘‘شکتی کی سپت دھارا ’’ کا خاکہ پیش کیا، جس میں زراعت اور غذائی پیداوار کو مضبوط بنانا، غذائی مصنوعات کی تیاری کو فروغ دینا اور عالمی منڈیوں تک رسائی کو وسعت دینا اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے عالمی بحران اور غیر یقینی صورتِ حال کے درمیان کسانوں کو رعایتی قیمتوں پر کھاد فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے کسانوں کے لیے، خصوصاً زرعی اور سمندری مصنوعات، بشمول سمندری غذائی اشیا کے شعبے میں، نئی عالمی منڈیوں اور مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ خود انحصاری پر توجہ بھی اس ایجنڈے کا ایک اہم حصہ ہے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران کئے گئے طویل مدتی اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر ہندوستان کو کھاد اور ایندھن جیسی ضروری اشیا کے معاملے میں محفوظ اور خود انحصار رکھنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

لکھ پتی دیدی پروگرام کی توسیع پر خصوصی توجہ

دیہی ترقی کی وزارت کا  لکھ پتی دیدی پروگرام 18 اگست کو ہونے والے اجلاس کا ایک اہم موضوع ہوگا۔ اب تک تین کروڑ دیہی خواتین لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس تعداد کو بڑھا کر چھ کروڑ کرنے کا نیا ہدف مقرر کیا ہے۔ جناب چوہان اس پروگرام کی توسیع اور مقررہ ہدف کے حصول کے لئے عملی لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ خود امدادی گروپوں سے وابستہ خواتین کو ہنرمندی کی ترقی اور مالی معاونت کے ذریعے اپنی روزی روٹی مضبوط بنانے اور آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنانا حکومت کے دیہی ترقی کے نقطۂ نظر کا بنیادی حصہ ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ خواتین کی صلاحیتوں کو تسلیم کریں، ان کا احترام کریں اور معاشی ترقی میں ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حمایت کریں۔

خواتین کے زیرانتظام کاروباری اداروں کو منڈیوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لئے مرکزی بجٹ میں‘شی مارٹس’ جیسے اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد خواتین کو اپنی مصنوعات کے لیے بہتر منڈیاں تلاش کرنے اور مضبوط دیہی کاروباری ادارے قائم کرنے میں مدد دینا ہے۔ ‘شی مارٹس’ اور برانڈنگ کے اقدامات کے ذریعے یوگ، آیوروید، دستکاری اور دیگر دیہی کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ مصنوعات کو ملکی اور عالمی منڈیوں میں وسیع پیمانے پر فروغ دیا جائے گا۔ دیہی خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کے لئے مارکیٹ کے مزید مضبوط مواقع پیدا کرنا خواتین کی قیادت میں دیہی ترقی کے اگلے مرحلے کی جانب حکومت کی پیش رفت میں ایک اہم ترجیح رہے گا۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.2223

 


(रिलीज़ आईडी: 2300583) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada