وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فوج کا دستہ ہندوستان-تھائی لینڈ مشترکہ فوجی مشق ‘میتری-15’ کے لیے روانہ

प्रविष्टि तिथि: 17 AUG 2026 10:59AM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج کا دستہ آج  ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق میتری-15 (2026) میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ روانہ ہوگیا۔ یہ مشق 18 سے 31 اگست 2026 تک تھائی لینڈ کے سورت تھانی میں وبھاواڈی رنگسِٹ کیمپ میں منعقد کی جائے گی۔ اس مشق کا گزشتہ ایڈیشن ستمبر 2025 میں میگھالیہ کے امروئی میں واقع فارن ٹریننگ نوڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔

ہندوستانی فوج اور رائل تھائی فوج کے دستوں میں 85، 85 اہلکار شامل ہیں۔ ہندوستانی فوج کی نمائندگی بنیادی طور پر 9 گورکھا رائفلز کے جوان کر رہے ہیں، جبکہ رائل تھائی فوج کے دستے میں 5ویں ڈویژن کی 25ویں انفنٹری بریگیڈ کی تیسری بٹالین کے اہلکار شامل ہیں۔ اس مشق میں کمپنی سطح کی مشترکہ تربیت دی جائے گی، جس میں جنگلاتی اور نیم شہری علاقوں میں کارروائیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مشق ‘میتری’ کا مقصد ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس مشق کے ذریعے اقوام متحدہ کے منشور کے باب سات کے تحت جنگلاتی اور نیم شہری ماحول میں مشترکہ انسداد شورش اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے کی مشترکہ صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ تربیتی پروگرام میں میدانی مشقیں، جنگی امور پر تبادلۂ خیال، لیکچرز، عملی مظاہرے اور اختتامی جائزہ مشق شامل ہوگی۔ دونوں ممالک کے فوجی دستے مشترکہ کارروائیوں کے دوران حاصل ہونے والے عملی تجربات کا بھی تبادلہ کریں گے اور استعمال کیے جانے والے جدید سازوسامان اور ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کریں گے۔

مشق ‘میتری’ کا آغاز 2006 میں ہوا تھا اور یہ ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان بہترین عملی طریقوں کے تبادلے اور فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ مشق دونوں افواج کے درمیان باہمی تعاون کی صلاحیت، باہمی افہام و تفہیم اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دے گی۔

***

ش ح۔۔ ش ت۔ ش ب ن

U-2197


(रिलीज़ आईडी: 2300328) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Gujarati , Tamil , Telugu