امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کے دوران محفوظ بھارت کی تعمیر کو ہم سب کی ذمہ داری قرار دیا


مسلح نکسل پسندوں کو شکست دی جاچکی ہے، لیکن نکسل ذہنیت اب بھی موجود ہے؛ ہمیں اس نکسل ذہنیت کی شناخت کرکے ایسے عناصر کو الگ تھلگ کرنا ہوگا اور ملک کی نوجوان نسل کو ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی مرکزی دھارے کی راہ سے جوڑنا ہوگا

प्रविष्टि तिथि: 15 AUG 2026 9:58PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ بھارت کی تعمیر ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح نکسل پسندوں کو شکست دی جاچکی ہے، لیکن نکسل ذہنیت اب بھی موجود ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمیں اس نکسل ذہنیت کی شناخت کرنی ہوگی، ایسے عناصر کو الگ تھلگ کرنا ہوگا اور ملک کی نوجوان نسل کو ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی مرکزی دھارے کی راہ سے جوڑنا ہوگا۔

اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ نکسل ازم اور ماؤازم نے لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کردیا ہے۔ چار طویل دہائیوں تک نکسل ازم نے ملک کے وسیع علاقوں اور آبادی کے ایک بڑے حصے کو اپنے شکنجے میں جکڑے رکھا اور انہیں بندوق کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا۔ اس نے آئین کو تار تار کردیا اور ملک کے عام شہریوں کے تحفظ کی کوشش میں ہمارے 3,500 سے زائد پولیس اہلکاروں اور سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا عظیم نذرانہ پیش کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہے کہ نکسل ماؤنواز تشدد شاید اب اپنی آخری سانس لینے کے قابل بھی نہیں رہا۔ جن مقامات پر کبھی نکسل پسند اپنی بندوقیں چلاتے تھے، جہاں کبھی زمین خون سے رنگین ہوتی تھی، آج انہی نکسل متاثرہ علاقوں میں ترقی، اعتماد اور عزم کا ترنگا پرچم بلند لہرا رہا ہے، کیونکہ یہ علاقے نکسل ازم سے پاک ہوتے جارہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مسلح نکسل پسندوں کو شکست دی جاچکی ہے، لیکن نکسل ذہنیت اب بھی موجود ہے۔ یہ عناصر مواقع کی تلاش میں ہیں۔ وہ تشدد اور انتشار کی راہیں تلاش کر رہے ہیں اور معاشرے کو غلط راستے پر لے جانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمیں اس نکسل ذہنیت کی شناخت کرنی ہوگی۔ ہمیں ایسے عناصر کو الگ تھلگ کرنا ہوگا اور ملک کی نوجوان نسل کو ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی مرکزی دھارے کی راہ سے جوڑنا ہوگا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ محفوظ بھارت کی تعمیر ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چیلنج ہماری سرحدوں کے اندر سے آئے یا سرحد پار سے، بھارت ہر صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ آج جنگ کی نوعیت تبدیل ہورہی ہے۔ اب اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ جنگ صرف میدانِ جنگ یا سرحد پر ہی لڑی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا: ’’آج میں لال قلعے سے اعلان کررہا ہوں کہ آنے والے دنوں میں ہم ایک مضبوط اور متحرک شہری دفاعی نظام قائم کریں گے۔‘‘  ہم اپنے شہریوں اور شہری دفاع کے اہلکاروں کو جدید نظام اور ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے اور انہیں موجودہ دور کے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور پیشگی تیاری کے طریقوں سے واقف کرائیں گے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 2175


(रिलीज़ आईडी: 2300123) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Marathi , English , हिन्दी , Tamil