قومی انسانی حقوق کمیشن
بھارت کےقومی انسانی حقوق کمیشن نے سی آر پی ایف کے مرتب کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مئی 2026 کے دوران 19 سی آر پی ایف اہلکاروں کی مبینہ ہلاکتوں کا ازخود نوٹس لیا
اطلاعات کے مطابق 2025 میں سی آر پی ایف میں 59 اہلکاروں کی خودکشی کے سب سے زیادہ واقعات ریکارڈ کئے گئے
کمیشن نے ہوم سکریٹری اور سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
प्रविष्टि तिथि:
14 AUG 2026 12:45PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے جنوری سے 22 مئی 2026 کے درمیان پانچ ماہ سے بھی کم عرصے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 19 اہلکاروں کی خودکشی سے متعلق میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے ۔ سی آر پی ایف کے اعداد و شمار کے مطابق ، 2025 میں فورس نے خودکشی کی وجہ سے 59 اہلکاروں کو کھو دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ پچھلے پانچ برس میں خودکشی کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگر یہ حقائق درست ہیں تو یہ ملک کی سب سے بڑی مرکزی مسلح پولیس فورس میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کے حق زندگی کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ ہے ۔ کمیشن نے ہوم سکریٹری اور سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دو ہفتے میں اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔
گیارہ اگست 2026 کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ پانچ برس میں کل 281 سی آر پی ایف اہلکاروں نے خودکشی کی ۔ ان میں سے 216 اہلکار ڈیوٹی پر تھے ۔ سی آر پی ایف میں 2021 میں خودکشی کے 57 ، 2022 میں 43 ، 2023 میں 57 ، 2024 میں 46 اور 2025 میں 59 واقعات رپورٹ کئے گئے ۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن ع
U.NO.2085
(रिलीज़ आईडी: 2299398)
आगंतुक पटल : 7