ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریل ون ایپ کے ڈاؤن لوڈز 4.76 کروڑ تک پہنچ گئے، روزانہ اوسطاً 10 لاکھ ٹکٹ بکنگ کا ریکارڈ


ریل ون ایپ پر ریزرو، غیر ریزرو اور پلیٹ فارم ٹکٹوں کی بکنگ، ٹرین و پی این آر معلومات، ریل مدد سمیت ریلوے کی اہم خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب؛ این ٹی ای ایس روزانہ 6 کروڑ سے زائد سوالات اور بیک وقت 80 ہزار صارفین کو سنبھال رہا ہے، جس سے ریلوے انکوائری کاؤنٹروں پر قطار اور انتظار کا وقت کم ہوا ہے

प्रविष्टि तिथि: 12 AUG 2026 4:58PM by PIB Delhi

ریلوے نے ریزرو اور غیر ریزرو دونوں طرح کے ٹکٹوں کی ڈیجیٹل بکنگ کو فروغ دینے کے مقصد سے یکم جولائی 2025 کو ریل ون ایپ شروع کی تھی۔ اس ایپ کے ذریعے مسافر اپنے موبائل فون سے ریزرو اور غیر ریزرو دونوں طرح کے ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔

اس ایپ میں ہندوستانی ریلوے کی مسافروں سے متعلق تمام اہم خدمات، جیسے ریزرو ٹکٹ بکنگ، غیر ریزرو ٹکٹ بکنگ، پلیٹ فارم ٹکٹ بکنگ، ٹرین سے متعلق معلومات، پی این آر کی معلومات، ریل مدد وغیرہ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کیا گیا ہے۔ اس طرح مسافروں کو ریزرویشن سسٹم کی سہولت براہ راست اپنے موبائل فون پر دستیاب ہوگئی ہے۔

ایپ میں سنگل سائن آن (ایس ایس او) کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین ایک ہی لاگ اِن کے ذریعے متعدد خدمات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے ریلوے کی مختلف ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے اور متعدد پاس ورڈ یاد رکھنے کی ضرورت ختم ہوگئی ہے۔

2 اگست 2026 تک ریل ون ایپ کے ذریعے ہونے والے لین دین کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

Daily Average tickets

10 lakhs

Reserved tickets

2.79 lakhs

Unreserved tickets

7.24 lakhs

Downloads

4.76 crores

قومی ٹرین انکوائری نظام (این ٹی ای ایس) 2000 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ نظام مسافروں کو ٹرینوں کی آمد و روانگی کی صورت حال اور ٹرین کے اوقات سمیت تقریباً حقیقی وقت کی معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ سہولت انکوائری کاؤنٹروں، این ٹی ای ایس ویب سائٹ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل ایپلی کیشنز اور ملک گیر ریلوے انکوائری نمبر 139 سمیت مختلف ذرائع کے ذریعے دستیاب ہے۔

این ٹی ای ایس کی اہم سہولتوں میں اپنی ٹرین تلاش کریں‘، ’لائیو اسٹیشن‘، ’ٹرین شیڈول‘ اور ’دو اسٹیشنوں کے درمیان ٹرینیں شامل ہیں، جن کے ذریعے مسافر مستند اور قابل اعتماد معلومات باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

این ٹی ای ایس کی موبائل ایپلی کیشن اکتوبر 2014 میں اینڈرائیڈ اور اکتوبر 2015 میں آئی او ایس کے لیے شروع کی گئی تھی۔ یکم اگست 2026 تک اینڈرائیڈ پر اسے 4.5 کروڑ سے زیادہ مرتبہ جبکہ آئی او ایس پر 16 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ اس وقت این ٹی ای ایس بیک وقت تقریباً 80 ہزار صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے اور روزانہ 6 کروڑ سے زائد استفسارات نمٹاتا ہے۔ مسافروں کی جانب سے اس نظام کو عمومی طور پر سراہا گیا ہے۔

قومی ٹرین انکوائری نظام کے ذریعے ویب سائٹ، موبائل ایپلی کیشنز اور ریلوے انکوائری نمبر 139 سمیت مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مستند اور تقریباً حقیقی وقت کی ٹرین معلومات آسانی سے دستیاب ہونے سے مسافروں کو ریلوے انکوائری کاؤنٹروں پر جانے کی ضرورت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کے نتیجے میں انکوائری کاؤنٹروں پر قطار اور انتظار کے وقت میں بھی کمی ہوئی ہے۔

ٹرین منسوخ ہونے کی صورت میں آن لائن ای ٹکٹنگ نظام این جی ای ٹی (نیکسٹ جنریشن ای ٹکٹنگ) ٹرین کے مقررہ روانگی کے وقت کے فوراً بعد خودکار طور پر رقم کی واپسی کا عمل شروع کردیتا ہے اور قابل واپسی رقم مسافر کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کردی جاتی ہے۔ فی الحال ٹرین منسوخی سے متعلق خودکار رقم واپسی کی سہولت صرف آن لائن بک کیے گئے ای ٹکٹوں کے لیے دستیاب ہے۔ کاؤنٹر سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے یہ سہولت دستیاب نہیں ہے اور ایسے مسافروں کو قریبی پی آر ایس کاؤنٹر پر جانا پڑتا ہے۔

ریل ون ہندوستانی ریلوے کی سرکاری ایپلی کیشن ہے، جو ریلوے کی مسافروں سے متعلق تمام خدمات کے لیے مربوط پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اس کے ذریعے ایک ہی موبائل ایپلی کیشن پر ریزرو، غیر ریزرو اور پلیٹ فارم ٹکٹ بکنگ، سفر کی منصوبہ بندی، ٹرین سے متعلق معلومات، مسافروں کی معاونت اور ریلوے کی دیگر متعلقہ خدمات دستیاب ہیں۔

فی الحال تقریباً 89 فیصد ریزرو ٹکٹ آن لائن بک کیے جاتے ہیں، جبکہ 2013-14 میں یہ شرح تقریباً 49 فیصد تھی۔ مختلف غیر کاؤنٹر ذرائع سے بک کیے جانے والے غیر ریزرو ٹکٹوں کی شرح بھی بڑھ کر تقریباً 39 فیصد ہوگئی ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U : 1966 )


(रिलीज़ आईडी: 2298619) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , Telugu , English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Kannada