وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ جناب سی  پی  رادھاکرشنن نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں قومی گیت ’وندے ماترم‘ کو وقف ’ہر گھر ترنگا بائیک ریلی 2026‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


مرکزی وزراء اور اراکین پارلیمان نے دہلی میں حب الوطنی پر مبنی بائیک ریلی میں شرکت کی

प्रविष्टि तिथि: 12 AUG 2026 2:38PM by PIB Delhi

آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم سے جاری ’ہر گھر ترنگا 2026‘ مہم کے تحت قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے نام وقف  ایک عظیم الشان ’ترنگا بائیک ریلی 2026‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھاکرشنن نے مرکزی کابینہ کے وزراء کی موجودگی میں ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ، جن میں ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ، پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو ، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار ، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، پنچایتی راج کے مرکزی وزیر اور ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ ، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ نیموبین بمبھانیا ، مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت اور مرکزی وزیر مملکت برائے شماریات ، پروگرام کے نفاذ اور منصوبہ بندی (آزادانہ چارج) جناب راؤ اندرجیت سنگھ، ریلوے کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت  اور مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ  جناب وی سومنّا،بنڈی سنجے کمار اور جناب نتیانند رائے اور پارلیمنٹ کے کئی ممبران  شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SZEZ.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن نے ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 سال مکمل ہونے کی تاریخی مناسبت پر گہرے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دو لازوال الفاظ ہندوستان کو برطانوی نوآبادیاتی اقتدار سے آزاد کرانے کی جدوجہد کے دوران ہندوستانیوں کے دل و دماغ میں حب الوطنی کے جوش و جذبے کو بیدار کرنے کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ کسی اورلفظ نے اتنی قوت اور اثر انگیزی کے ساتھ ایک قوم کے بیدار ہونے کے جذبے کی عکاسی نہیں کی۔ بنکم چندر چٹوپادھیائے کے تخلیق کردہ ان لازوال الفاظ کو یاد کرتے ہوئے انھو ں نے کہا کہ ان الفاظ نے ملک کی روح کو آواز دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028GP5.jpg

نائب صدرجمہوریہ نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب لوگ ملک کی آزادی کے لیے مارچ کیا کرتے تھے، لیکن آج ہندوستان ایک پُراعتماد اور ابھرتے ہوئے بھارت کی صورت میں وزیر اعظم کی جانب سے 2047 تک وکست بھارت کے لیے مقرر کیے گئے مشن کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں، ریاستوں، گلیوں اور گھروں میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو فعال طور پر فروغ دے کر اس جذبے کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر اس بات پر زور دیا کہ جب پہیے گردش کرنا شروع ہوگئے ہیں تو یہ سفر صرف ریلی تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ ’وندے ماترم‘ کا جذبہ اس جشن کے بعد بھی زندہ رہنا چاہیے۔

مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ یہ اجتماع محض ایک بائیک ریلی کے لیے نہیں ہے، بلکہ ترنگے کے تئیں احترام اور حمایت کا اظہار ہے۔ ترنگا ہندوستان کی آزادی کی علامت ہے اور وہ نشان ہے جو پوری قوم کو ایک دھاگے میں پروتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ تقریباً پانچ سال قبل وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف قوم کے سامنے رکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے امرت کال کے آغاز سے بھی پہلے وزیر اعظم نے ملک بھر میں ایسی ترنگا یاتراؤں کا تصور پیش کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003C7F9.jpg

 

ریلی میں 350 سے زائدسی اے پی ایف کے موٹر سائیکل سواروں نے بھی پُرجوش انداز میں شرکت کی، جن میں مرکزی ریزرو پولیس فورس، سرحدی حفاظتی دستے، آسام رائفلز سمیت دیگر دستوں کے اہلکار شامل تھے۔ ریلی میں 50 سے زائد خصوصی موٹر سائیکل گروپوں اور خواتین موٹر سائیکل سواروں نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KSWA.jpg

 

قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے جذبے کے لیے وقف جاری ’ہر گھر ترنگا 2026‘ مہم کے تحت شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ 9 سے 17 اگست کے دوران اپنے گھروں اور کام کی جگہوں پر قومی پرچم لہرائیں اور حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے اس ملک گیر جشن میں بھرپور طور پر حصہ لیں۔

*****

ش ح۔ م ش۔ ص ج

U.No. 1918


(रिलीज़ आईडी: 2298319) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Manipuri , Assamese , Gujarati , Tamil , Kannada