امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومتِ ہند نے مزید  گیارہ بین الاقوامی بندرگاہوں کو  نو ٹیفائی کیا ہے ،   جس سے ای ویزا رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے بھارت میں داخلے کی سہولت ممکن ہو سکے گی


ای ویزا رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے داخلے کے لیے بین الاقوامی بندرگاہوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر   اب اٹھاسی ہوگئی  ہے

مزید  گیارہ بین الاقوامی بندرگاہوں کی شمولیت سے الیکٹرانک ویزا کی افادیت اور  راغب کرنے میں مزید اضافہ ہو گا ؛ بھارت تقریباً  پچیانوے فی صد ای ویزا درخواستوں پر  بہتّر گھنٹے سے بھی کم وقت میں کارروائی مکمل  کرتا ہے

حکومت نے  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی قیادت میں گزشتہ چند برسوں کے دوران ویزا نظام کو مزید آسان، ہموار اور سہل بنانے کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 AUG 2026 5:43PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے مزید 11 بین الاقوامی داخلی مقامات کو ای ویزا رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے بھارت میں داخلے کے لیے منظور کر لیا ہے۔ ان نئے شامل کیے گئے 11 بین الاقوامی داخلی مقامات میں 9 زمینی راستے اور 2 ہوائی اڈے شامل ہیں۔ مزید 11 بین الاقوامی داخلی مقامات کی شمولیت سے الیکٹرانک ویزا کی افادیت اور راغب کرنے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔  یہاں قابلِ ذکر  بات یہ ہے کہ بھارت تقریباً 95 فی صد ای ویزا درخواستوں پر 72 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کارروائی مکمل کرتا ہے۔

حکومتِ ہند نے  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی قیادت میں گزشتہ چند برسوں کے دوران  ، ویزا نظام کو مزید آسان، ہموار اور سہل بنانے کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد  ، جائز طور پر بھارت آنے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے سفری سہولتیں بہتر بنانا اور اس کے ساتھ داخلی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد  ، ای ویزا رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے بھارت میں داخلے کی اجازت دینے والے بین الاقوامی داخلی مقامات کی مجموعی تعداد بڑھ کر اب 88 ہوگئی ہے، جن میں 37 ہوائی اڈے، 38 بحری بندرگاہیں اور 13 زمینی داخلی مقامات شامل ہیں۔

اب تک بھارت میں ای ویزا رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے داخلے کی اجازت دینے والے بین الاقوامی داخلی مقامات کی فہرست درج ذیل ہے :

 

نمبر شمار

ہوائی اڈے

سی پورٹس

لینڈ پورٹس

  1.  

احمد آباد

اگاتی

رکسول

  1.  

امرتسر

النگ

روپیدیہا

  1.  

باگ ڈوگرہ

بیدی بندر

دارنگ

  1.  

بھوگا پورم

بھاؤ نگر

جوگبنی

  1.  

بنگلورو

کالی کٹ

اگرتلہ(نیا شامل کیا گیا )  

  1.  

بھوبنیشور

چنئی

درنگا (نیا شامل کیا گیا )  

  1.  

کالی کٹ

کوچین

گیڈ (نیا شامل کیا گیا )

  1.  

چنڈی گڑھ

کڈالور

گھوجا  دنگا(نیا شامل کیا گیا )

  1.  

چنئی

داہیج

ہری داس پور (نیا شامل کیا گیا )

  1.  

کوچین

دھامرا

جے گاؤں (نیا شامل کیا گیا )

  1.  

کوئمبٹور

ہلدیہ

ڈاوکی(نیا شامل کیا گیا )

  1.  

دلّی

ہازیرہ

مورے (نیا شامل کیا گیا )

  1.  

گیا

کاکیناڈا

اٹاری ( روڈ) (نیا شامل کیا گیا )

  1.  

گوا (ڈابولیم (

اینّور - کاماراجر

 
  1.  

گوا  (موپا (

کاندلہ

 
  1.  

گواہاٹی

کرائیکل

 
  1.  

حیدر آباد

کٹوپلّی

 
  1.  

اندور

کولکاتہ

 
  1.  

جے پور

کولم

 
  1.  

کنّور

کرشناپٹنم

 
  1.  

کولکاتہ

مانڈوی

 
  1.  

لکھنؤ

مورمو گاؤ

 
  1.  

مدورئی

ممبئی

 
  1.  

منگلور

موندرا

 
  1.  

ممبئی

ناگاپٹنم

 
  1.  

ناگپور

نیو منگلور

 
  1.  

نوی ممبئی

نہوا  شیوا

 
  1.  

پورٹ بلیئر

پارادیپ

 
  1.  

پونے

پپاواو

 
  1.  

سورت

پوربندر

 
  1.  

ترواننت پورم

پورٹ بلیئر

 
  1.  

تریچی

سکّہ

 
  1.  

وارانسی

ٹونا ٹیکرا

 
  1.  

وجے واڑہ

ٹوٹیکورن

 
  1.  

وشاکھاپٹنم

ویلّر پدم

 
  1.  

بھوپال (نیا شامل کیا گیا )

وشاکھاپٹنم

 
  1.  

تروپتی (نیا شامل کیا گیا )

وِزنجم - کووالم

 
  1.  
 

وزنجم

 

میزان

37

38

13

 

ای ویزا

بھارت کے ویزا نظام، بالخصوص سیاحتی ویزا کے نظام کو مزید آسان اور سہل بنانے کے لیے اٹھائے گئے اہم اقدامات میں سے ایک ای ویزا کی سہولت کا آغاز ہے۔ الیکٹرانک سفری اجازت نامے کے ساتھ ای ویزا کی سہولت 2014  ء میں 43 ممالک کے شہریوں کے لیے شروع کی گئی تھی۔ اب یہ سہولت 172 ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔

اس وقت ای ویزا درج ذیل 17 ذیلی زمروں کے تحت دستیاب ہے:

نمبر شمار

زمرے

  1.  

سیاح

  1.  

کوہ پیمائی

  1.  

بی – 1

بی – 2

بی – 3 ( کاروباری ویزا )

بی – 4

بی – 5

بی – 6

  1.  
  1.  
  1.  
  1.  
  1.  
  1.  

ایم – 1

ایم – 2 ( میڈیکل ویزا )

ایم – 3

ایم – 4

  1.  
  1.  
  1.  
  1.  

ایس – 1

ایس – 2 ( اسٹوڈنٹ ویزا )

  1.  
  1.  

ٹرانزٹ

  1.  

ایکس – 1 ( دیگر )

  1.  

گروپ ویزیٹر ویزا ( کروز )

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اب بھارت جاری کیے جانے والے تقریباً 78 فی صد ویزے الیکٹرانک ویزا (ای ویزا )  کی صورت میں فراہم کرتا ہے۔

 

***

( ش ح ۔ ش م  ۔ ع ا )

U.No. 1754


(ریلیز آئی ڈی: 2297289) وزیٹر کاؤنٹر : 62