وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکی نائب صدر کا ٹیلی فون کال موصول ہوا


وزیر اعظم اور امریکی نائب صدر وینس نے بھارت اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا

وزیر اعظم مودی نے نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کو بیٹے کی ولادت پر دلی مبارک باد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2026 11:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج امریکہ کے نائب صدر جناب جے ڈی وینس کی طرف سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

وزیر اعظم اور نائب صدر وینس نے بھارت اور امریکہ کے درمیان جامع عالمی  اسٹریٹجک  شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی روابط میں مسلسل تیزی کا خیرمقدم کیا اور تجارت، دفاع، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، توانائی کے تحفظ اور اہم معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ  خیال کیا۔

وزیر اعظم نے نائب صدر وینس اور محترمہ اوشا وینس کو ان کے یہاں بیٹے کی ولادت پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 1673


(ریلیز آئی ڈی: 2296765) وزیٹر کاؤنٹر : 59