وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی کو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا ٹیلی فون کال موصول ہوا۔


دونوں رہنماؤں نے بھارت-اسرائیل خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا

प्रविष्टि तिथि: 06 AUG 2026 7:01PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب  بنجمن نیتن یاہوکا آج ٹیلی فون کال موصول ہوا۔

دونوں رہنماؤں نےبھارت-اسرائیل خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں پائیدار پیش رفت کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر اعظم مودی نے مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 1525


(रिलीज़ आईडी: 2295752) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam