وزارت آیوش
آیوش کے مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو کی صدارت میں سی سی آر اے ایس کی 27ویں گورننگ باڈی میٹنگ کا انعقاد
روایتی علم سے ڈیجیٹل اختراع تک: وزارت آیوش کی طرف سے سی سی آر اے ایس کے تین اہم اقدامات کا آغاز
آیوروید کا مستقبل ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت میں پوشیدہ ہے: جناب پرتاپ راؤ جادھو
نوجوان محققین اور اسٹارٹ اپس کو آیوروید کو لیبارٹری سے مارکیٹ تک لے جانا چاہیے: جناب پرتاپ راؤ جادھو
प्रविष्टि तिथि:
06 AUG 2026 5:07PM by PIB Delhi
آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج نئی دہلی میں سینٹرل کونسل فار ریسرچ این آیورویدک سائنس (سی سی آر اے ایس) کی گورننگ باڈی کے 27ویں اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کے دوران مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے ورچوئل طریقے سے سی سی آر اے ایس کے علاقائی آیوروید تحقیقاتی ادارہ (آر اے آر آئی)، پونے میں واقع اینیمل ہاؤس، آر اے آر آئی، رانی کھیت میں ملازمین کے رہائشی کمپلیکس کا افتتاح کیا اور آر اے آر آئی، ناگپور میں 50 بستروں پر مشتمل نئے آیوروید اسپتال کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن انجام دیا۔ انہوں نے سی سی آر اے ایس-پرَمپرا نامی اہم پہل کا بھی آغاز کیا، جس کا مقصد ہندوستان کی مقامی صحت کی روایات، نسلی طبی طریقوں اور روایتی ویٹرنری طبی معلومات کی منظم دستاویز سازی، جانچ اور سائنسی توثیق کرنا ہے۔
جناب پرتاپ راؤ جادھو نے سی سی آر اے ایس نیشنل ریسرچ ریکگنیشن پورٹل کا بھی آغاز کیا، جس میں سی سی آر اے ایس پراکاسا، سی سی آر اے ایس نونمیسا اور سی سی آر اے ایس پرابودھ 3 ایم ٹی شامل ہیں۔ یہ مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جو آیوروید میں پوسٹ گریجویٹ تحقیق، اختراع اور سائنسی ابلاغ کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی شناخت کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آیور-ڈکشنری کی بھی رونمائی کی، جو سی سی آر اے ایس کی پہلی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ہے اور اس میں متعدد آیوروید لغات کو ایک ہی قابلِ تلاش پلیٹ فارم پر یکجا کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کونسل کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا، اہم تزویراتی اقدامات کو منظوری دی گئی اور شواہد پر مبنی آیوروید کو مضبوط بنانے کے مقصد سے تحقیقی بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل اقدامات کا آغاز کیا گیا۔
جناب پرتاپ راؤ جادھو نے گورننگ باڈی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیوروید آج ایک انقلابی دور کے دہانے پر کھڑا ہے، جہاں سائنسی توثیق، جدت اور عالمی سطح پر رسائی کو ہندوستان کے مالا مال روایتی علمی نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی آر اے ایس نے شواہد پر مبنی تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ادارے پر زور دیا کہ وہ آیوروید کو مزید سائنسی طور پر مضبوط، عالمی سطح پر قابلِ قبول اور عام لوگوں کے لیے قابلِ رسائی بنانے کی کوششوں کو مزید مستحکم کرے۔
جناب پرتاپ جادھو نے زور دے کر کہا کہ آیوروید کی ترقی کے اگلے مرحلے میں ٹیکنالوجی، کاروباری مواقع اور بازار سے روابط پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "آیوروید سے صحت یابی، ہندوستان میں صحت یابی اور میک اِن انڈیا" کے وژن کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آیوروید کو سائنسی برتری، معیار بندی اور جدت کے ذریعے عالمی صحت کے حل کے طور پر ابھرنا چاہیے۔ انہوں نے سی سی آر اے ایس سے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مزید تعاون کو فروغ دینے، ترجمہ جاتی تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنے اور قدیم آیورویدک علم کی اصلیت اور بنیادی اصولوں کو بھی برقرار رکھتے ہوئے مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجی کو طبی تحقیق، اعداد و شمار کے انتظام اور ذاتی صحت کی نگہداشت کے لیے بروئے کار لانے کی اپیل کی۔
ہندوستان کے نوجوانوں کو آیوروید کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والا قرار دیتے ہوئے جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ نوجوان محققین، اسٹارٹ اپس، کاروباری افراد اور صنعت کو آیوروید کو تجربہ گاہوں سے بازار تک پہنچانے میں فعال شراکت دار بننا ہوگا۔ انہوں نے تحقیقی گرانٹس، کاروباری رہنمائی مراکز کی سہولت، رہنمائی اور صنعتی شراکت داری کے ذریعے متحرک اختراعی نظام قائم کرنے پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے نوجوانوں کے لیے تحقیقی فنڈ، آیوروید اسٹارٹ اپ ایکسیلیریٹر اور عالمی آیوروید چیلنج جیسے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کی تجویز بھی دی، تاکہ اختراع کو فروغ دیا جا سکے اور ہندوستان کو عالمی صحت و بہبود کے مرکز کے طور پر مستحکم کیا جا سکے۔ انہوں نے گورننگ باڈی پر زور دیا کہ وہ اجتماعی طور پر کام کرتے ہوئے آیوروید کو جدید، سائنسی شواہد پر مبنی اور عالمی سطح پر مسابقتی نظامِ صحت میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
وزارت آیوش کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا نے گورننگ باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت آیوش ایسے تحقیقی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے جہاں معیاری بنیادی ڈھانچہ، ڈیجیٹل اختراع اور سائنسی برتری ساتھ مل کر شواہد پر مبنی آیوروید کو مزید مستحکم کرے۔ آج شروع کیے جانے والے اقدامات تحقیقی صلاحیت، تعلیمی معیار اور معلومات تک رسائی کو مزید فروغ دیں گے۔
پروفیسر (وید) ربینارائن آچاریہ، ڈائریکٹر جنرل، سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدیک سائنس (سی سی آر اے ایس) اور گورننگ باڈی کے رکن سکریٹری نے کونسل کی کامیابیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ"سی سی آر اے ایس ایک ایسے تحقیقی ماحول کے قیام کے لیے پرعزم ہے جہاں قدیم آیورویدک علم کو جدید سائنس، ڈیجیٹل اختراع اور معیاری شواہد کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جائے۔ آج شروع کیے جانے والے اقدامات سے تحقیقی بنیادی ڈھانچے کو وسعت ملے گی، نوجوان محققین کو بااختیار بنایا جائے گا، ہندوستانی روایتی علم کا تحفظ ہوگا اور آیوروید کو محققین، معالجین اور عالمی سائنسی برادری کے لیے مزید قابلِ رسائی بنایا جائے گا۔"
اس اجلاس میں سی سی آر اے ایس کی گورننگ باڈی کے اراکین، وزارت آیوش کے اعلیٰ حکام، اور سی سی آر اے ایس کے سائنس دانوں اور افسران نے شرکت کی۔ گورننگ باڈی نے کونسل کی کامیابیوں پر ستائش کرتے ہوئے تحقیق، اختراع، ادارہ جاتی صلاحیت اور آیوروید کی عالمی رسائی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قیمتی رہنمائی فراہم کی۔
یہ اجلاس تحقیق کے معیار، اختراع اور ادارہ جاتی برتری کے ذریعے شواہد پر مبنی آیوروید کو فروغ دینے کے لیے وزارت آیوش کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں سے آیوروید تحقیق کے میدان میں سی سی آر اے ایس کی قیادت مزید مضبوط ہونے اور عالمی صحت کے شعبے میں اس کے تعاون کو تیز کرنے کی توقع ہے۔




***
(ش ح ۔م ش ع۔ م ذ)
UR.No.1506
(रिलीज़ आईडी: 2295689)
आगंतुक पटल : 11