وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جناب  ٹیڈ سیرانڈوز کی وزیراعظم سے ملاقات

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 11:00PM by PIB Delhi

نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹیو افسر(سی ای او)  جناب  ٹیڈ سیرانڈوز نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ  ہندوستان  قصہ گوئی اور کہانی سنانے کی ایک شاندار روایت کا حامل ملک ہے اور یہاں تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال افراد کی غیر معمولی تعداد موجود ہے، جس سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کو مواد کی تخلیق کے عالمی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

وزیرِ اعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:

‘‘جناب ٹیڈ سیرانڈوز سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔  ہندوستان کے ذرائع ابلاغ اور تفریحی صنعت میں موجود بے پناہ امکانات پر تبادلۂ خیال ہوا۔ہندوستان  کہانی سنانے کی ایک بھرپور روایت اور غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کا حامل ملک ہے، جن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم اپنے ملک کو مواد کی تخلیق کے عالمی مرکز کے طور پر مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔’’

 

 

***

ش ح- ظ الف

UR-1454


(रिलीज़ आईडी: 2295306) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam