وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

سنیماٹوگراف (ترمیمی) ایکٹ اور آئی ٹی فریم ورک کے ذریعے اینٹی پائریسی اقدامات کو مزید مضبوط بنایا گیا؛ 7,393 یو آر ایلس کوجن میں 4,996  ٹیلی گرام چینلز اور 1,263 ویب سائٹس شامل ہیں، غیر فعال کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 4:38PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج لوک سبھا میں جناب بالاشوری ولب بانےنی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہحکومت نے فلموں کی آن لائن غیر قانونی نقل و اشاعت (پائریسی) سے نمٹنے کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی نظام کو مزیدمستحکم بنایا ہے، جس میں ٹیلی گرام جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے فلموں کی غیر مجاز ترسیل کو روکنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ سنیماٹوگراف ایکٹ، 1952 میں سنیماٹوگراف (ترمیمی) ایکٹ، 2023 کے ذریعے ترمیم کی گئی، جس کے تحت فلموں کی غیر مجاز ریکارڈنگ اور نمائش کو روکنے کے لیے مخصوص دفعات کو شامل کیا گیا۔ نئی شامل کی گئی دفعہ 7(1 بی)(ii) حکومت کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کی دفعہ 79(3) کے تحت ایسے درمیانی پلیٹ فارمزکے خلاف کارروائی کا اختیار دیتی ہے جو پائریٹڈ مواد کی میزبانی کرتے ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کی دفعہ 79(3)(بی) کے تحت متعلقہ حکومتوں کویہ اختیار حاصل ہے کہ وہ انٹرمیڈیریز کو غیر قانونی مواد ہٹانے یا اس تک رسائی کو غیر فعال کرنے کے لیے نوٹس جاری کریں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز، 2021 کے تحت انٹرمیڈیریز پر یہ لازم ہے کہ وہ ایسے مواد کو ہٹا دیں جو نافذ العمل کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہو، بشرطیکہ اس کی اطلاع انہیں عدالت کے حکم یا متعلقہ حکومت یا اس کی مجاز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے ذریعے دی گئی ہو۔

فلموں کی پائریسی سے متعلق شکایات موصول ہونے پر مذکورہ وزارت متعلقہ انٹرمیڈیریز کو نوٹس جاری کرتی ہے، جن کے ذریعے خلاف ورزی کرنے والے مواد کو فوری طور پر ہٹانے یا اس تک رسائی کو غیر فعال کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ حکومت نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری (فلمز) کو اختیار دیا ہے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز، 2021 اور سنیماٹوگراف ایکٹ، 1952 کے تحت انٹرمیڈیریز کو مواد ہٹانے کے نوٹس جاری کر سکیں۔ اس کے علاوہ اطلاعات و نشریات کی وزارت میں ایک ادارہ جاتی نظام بھی قائم کیا گیا ہے، جو کاپی رائٹ مالکان سے انٹرنیٹ پر دستیاب فلموں کی پائریٹڈ نقول سے متعلق شکایات وصول کرتا ہے اور ایسے مواد تک رسائی کو غیر فعال کرنے کے لیے انٹرمیڈیریز کو نوٹس جاری کرتا ہے۔

اینٹی پائریسی کارروائی

مذکورہ قانونی دفعات کے مطابق، انٹرمیڈیریز کو فلم پائریسی سے متعلق 7,393 یو آر ایل کو غیر فعال کرنے کی ہدایت دی گئی، جن میں 1,263 ویب سائٹس اور 4,996 ٹیلی گرام چینلز شامل ہیں۔

******

 

ش ح ۔ ش م ۔ م ا

Urdu No-1402

 


(रिलीज़ आईडी: 2295080) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , English , Khasi , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam