وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

حکومت متعدد اقدامات کے ذریعے صحافیوں کی فلاح و بہبود، طبی نگہداشت اور ایکریڈیٹیشن کے لیے معاونت فراہم کئے جانے کو یقینی بنا رہی ہے

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 5:00PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے جناب دامودر اگروال کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت صحافیوں اور میڈیا اہلکاروں کو مختلف اقدامات کے ذریعے فلاح و بہبود، صحت سے متعلق کی سہولیات اور ایکریڈیٹیشن (تصدیق) سے متعلق معاونت فراہم کر رہی ہے۔حکومت صحافی فلاحی اسکیم (جے ڈبلیو ایس) نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد موت، مستقل معذوری، سنگین بیماریوں اور حادثے کے باعث اسپتال میں داخل ہونے جیسی انتہائی مشکل صورتحال میں صحافیوں یا میڈیا اہلکاروں یا ان کے اہلِ خانہ کو فوری بنیاد پر ایک مرتبہ مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام حکومتوں سے ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے والے صحافیوں کے ساتھ ساتھ غیر ایکریڈیٹڈ صحافی بھی مذکورہ اسکیم کے دائرے میں شامل ہیں۔

حکومت نے صحافی فلاحی اسکیم کے تحت15-2014 سے26-2025 تک 456 صحافیوں، میڈیا اہلکاروں یا ان کے اہلِ خانہ کو 19.41 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) سے ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے والے صحافیوں کو ملک بھر میں مرکزی حکومت کی صحت اسکیم (سی جی ایچ ایس) کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں، جو خود صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے دستیاب ہیں۔ اس میں سرکاری اسپتالوں اور سی جی ایچ ایس سے منسلک نجی اسپتالوں میں مقررہ سی جی ایچ ایس شرحوں پر علاج کی سہولت شامل ہے۔

پریس انفارمیشن بیورو قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن جاری کرتا ہے۔ موجودہ وقت میں پریس انفارمیشن بیورو سے ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے والے صحافیوں کی تعداد 1,786 ہے۔

******

 

ش ح ۔ ش م ۔ م ا

Urdu No-1400

                          


(रिलीज़ आईडी: 2294998) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Kannada