ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے ملک بھر میں 19 ریل نیر پلانٹس چلا رہا ہے، جو مسافروں کو محفوظ پیک شدہ پینے کا پانی فراہم کر رہے ہیں
ہر ریل نیر پلانٹ کی یومیہ پیداواری صلاحیت ایک لاکھ بوتلیں ہے
प्रविष्टि तिथि:
05 AUG 2026 3:28PM by PIB Delhi
اس وقت تمام اہم ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر پیک شدہ پینے کے پانی کی مانگ(پی ڈی ڈبلیو) ’ریل نیر‘ملک بھر میں موجود فعال ریل نیر پلانٹس کے ذریعے پوری کی جا رہی ہے۔ بھارتی ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ بھارتی ریلوے میں ریل نیر کی ضرورت اور طلب کے مطابق منتخب مقامات پر ریل نیر پلانٹس قائم کرے۔
ایک ریل نیر پلانٹ (پی پی ماڈل) قائم کرنے کی عارضی لاگت، جس کی پیداواری صلاحیت یومیہ ایک لاکھ بوتلیں ہو، تقریباً 10 کروڑ روپے ہے۔ اس لاگت میں پہلے سے تیار شدہ عمارت (پی ای بی) کے شیڈ کی تعمیر، پلانٹ اور مشینری کی تنصیب شامل ہے، جبکہ زمین کی لاگت اس میں شامل نہیں ہے۔
ملک بھر میں قائم 19 فعال ریل نیر پلانٹس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
پلانٹ
|
ریاست
|
|
1
|
ناگلوئی
|
دہلی
|
|
2
|
دانا پور
|
بہار
|
|
3
|
انبرناتھ
|
مہاراشٹر
|
|
4
|
پالور
|
تمل ناڈو
|
|
5
|
منیری
|
مدھیہ پردیش
|
|
6
|
امیٹھی
|
اتر پردیش
|
|
7
|
ناگپور
|
مہاراشٹر
|
|
8
|
اونا
|
ہماچل پردیش
|
|
9
|
ہاپوڑ
|
اتر پردیش
|
|
10
|
جاگی روڈ
|
آسام
|
|
11
|
سنکریل
|
مغربی بنگال
|
|
12
|
کوٹہ
|
راجستھان
|
|
13
|
مندی ڈیپ
|
مدھیہ پردیش
|
|
14
|
سانند
|
گجرات
|
|
15
|
بھساول
|
مہاراشٹر
|
|
16
|
بھونیشور
|
اوڈیشہ
|
|
17
|
بلاسپور
|
چھتیس گڑھ
|
|
18
|
سمہدری
|
آندھرا پردیش
|
|
19
|
وجے واڑہ
|
آندھرا پردیش
|
یہ معلومات ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دیں۔
*********
ش ح۔م م ع۔ص ج
Urdu No-1386
(रिलीज़ आईडी: 2294994)
आगंतुक पटल : 10