صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے صدر کے محافظ دستے کے سولجیراتھون کا جھنڈی دکھاکر آغاز کیا
प्रविष्टि तिथि:
02 AUG 2026 1:56PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (02 اگست 2026) کو راشٹرپتی بھون کے فورکورٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پی بی جی (صدر کے محافظ دستے) کے سالجیراتھون کا جھنڈی دکھاکر آغاز کیا، اس موقع پر میزورم کے گورنر جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (سبکدوش) بھی موجود تھے جو کہ اس پہل قدمی کے سرپرست ہیں۔ صدر جمہوریہ نے اس موقع پر خصوصی ڈاک لفافہ بھی جاری کیا۔ اس دوڑ کا اہتمام دہلی چھاؤنی میں واقع کریپّا پریڈ گراؤنڈ میں کیا گیا۔

سالجیراتھون شہریوں اور مسلح افواج کے درمیان رشتے کو مضبوط کرنے والے ایک منفرد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے، جسے ’رن فار سولجرس، رَن وِد سولجرس‘ کی تصوریت سے رہنمائی حاصل ہے۔ ’حقیقی سورماؤں- بھارت کے مسلح افواج کی حمایت‘ کے موضوع پر مرتکز یہ تقریب ہمارے فوجیوں کی لگن، ہمت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ساتھ ہی فعال شراکت داری کے ذریعہ فوجیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شہریوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے۔

سولجیراتھون دوڑ کا اہتمام تین زمروں میں کیا جاتا ہے- 3 کلو میٹر، 5 کلو میٹر، 10 کلو میٹر۔ سولجیراتھون سے ہونے والی آمدنی کو مسلح افواج کے فالج زدہ مریضوں کے بازآبادکاری مرکز میں تعاون کے لیے، اور جنگی متاثرین کے زیر کفالت افراد کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پی بی جی سولجیراتھون کا مقصد پی بی جی کے گھوڑوں اور فوجی دستوں کو تعاون فراہم کرنا ہے۔


*********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1153
(रिलीज़ आईडी: 2293420)
आगंतुक पटल : 5