وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مردوں کے 55 کلوگرام باکسنگ کے زمرے میں جادومنی سنگھ منڈینگ بام کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
02 AUG 2026 12:52AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز 2026 میں مردوں کے 55 کلوگرام باکسنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر جادومنی سنگھ منڈینگ بام کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جادومنی سنگھ منڈینگ بام کی کامیابی ان کی ہمت، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کی عکاسی کرتی ہے۔
جناب مودی نے ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
X پر ایک پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا؛
”جادومنی سنگھ منڈینگ بام کو گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے 55 کلوگرام باکسنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ ان کی کامیابی ان کی ہمت، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کی عکاسی کرتی ہے۔ آگے کی کوششوں کے لیے نیک تمنائیں۔
#CWG2026“
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1133
(रिलीज़ आईडी: 2293284)
आगंतुक पटल : 4