وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کے حصّے شیئر کیے
प्रविष्टि तिथि:
01 AUG 2026 4:54PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کے کچھ حصّے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے۔
وزیراعظم نے ایکس پر سلسلہ وار پوسٹ میں کہا:
"آندھرا پردیش کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو بھوگاپورم میں الوری سیتا راما راجو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"
انہوں نے کہا کہ اس ہوائی اڈے کو الوری سیتا راما راجو کے نام سے منسوب کرنا ہماری اس سوچ کے مطابق ہے، جس کے تحت ملک کی عظیم تاریخ کی بااثر اور تحریک بخش شخصیات کی خدمات کو مناسب شناخت دی جا رہی ہے۔
"مرکز اور آندھرا پردیش میں این ڈی اے کی حکومتیں ریاست کی ترقی کے لیے غیر معمولی رفتار سے کام کر رہی ہیں۔ ہم بلیو اکانومی، بندرگاہوں کی ترقی، صنعتی فروغ اور دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔"
"میرے دوست چندرابابو نائیڈو گارو کی قیادت میں آندھرا پردیش مستقبل کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پوری توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ریاست سیمی کنڈکٹر، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور اختراعات جیسے شعبوں میں تیزی سے کام کر رہی ہے، جس سے ریاست کے نوجوانوں کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔"
@ncbn”
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 1113 )
(रिलीज़ आईडी: 2293039)
आगंतुक पटल : 13