وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دولت مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کے 110 کلوگرام  سے زیادہ کے زمرے کےمقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر لوپریت سنگھ کو مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 31 JUL 2026 2:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے گلاسگو دولت مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کے  110 کلوگرام سے زیادہ کے زمرے میں ویٹ لفٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر لوپریت سنگھ کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لوپریت سنگھ نے اسنیچ مقابلے میں اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے دولت مشترکہ کھیل کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

جناب مودی نے ان کی لگن اور عزم کو سراہا اور ان کے مستقبل کے منصوبوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر لکھا:

“مردوں کے 110 کلوگرام سے زیادہ کے زمرے میں مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر لوپریت سنگھ کی شاندار کارکردگی قابل تعریف ہے۔ اسنیچ میں ان کی شاندار کوشش نے دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی لگن اور عزم واقعی قابل تعریف ہیں۔ میری جانب سے انہیں مستقبل کے مقابلوں کیلئے بھی نیک خواہشات۔

#CWG2026

***

ش ح۔ ع و۔ م الف

U. No- 1014


(रिलीज़ आईडी: 2292401) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , Marathi , Kannada , Malayalam , Assamese , English , हिन्दी , Bengali , Manipuri , Punjabi , Gujarati , Tamil