وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے منشی پریم چند کو ان کی یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
प्रविष्टि तिथि:
31 JUL 2026 1:48PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نامور ادیب منشی پریم چند کو ان کی یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ منشی پریم چند نے اپنی لازوال ادبی تخلیقات کے ذریعے انسانی جذبات اور احساسات کو جس مؤثر انداز میں پیش کیا، وہ آج بھی اتنا ہی بامعنی اور قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منشی پریم چند نے اپنی جائے پیدائش اور کرم بھومی کاشی کے ادبی ورثے کو عالمی سطح پر شناخت دلانے میں بھی گراں قدر کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت نگاری اور سماجی مساوات پر مبنی منشی پریم چند کا لازوال ادب ہمیشہ ملک کے عوام کے لیے تحریک کا سرچشمہ بنا رہے گا۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:
‘‘عظیم افسانہ نگار منشی پریم چند جی کو ان کی یومِ پیدائش پر پُرخلوص خراجِ عقیدت۔ اپنی لازوال تخلیقات کے ذریعے انہوں نے انسانی احساسات کو ایسی مؤثر آواز دی جو آج بھی پوری طرح معنویت رکھتی ہے۔ اپنی جائے پیدائش اور کرم بھومی کاشی کے ادبی ورثے کو عالمی سطح پر شناخت دلانے میں بھی ان کا گراں قدر کردار رہا ہے۔ حقیقت نگاری اور سماجی مساوات پر مبنی ان کا لازوال ادب ہمیشہ اہلِ وطن کے لیے تحریک کا سرچشمہ بنا رہے گا۔’’
******
(ش ح ۔ ش ت ۔ت ا(
U.No.1017
(रिलीज़ आईडी: 2292381)
आगंतुक पटल : 11