وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) نے مالی سال 2025-26 میں 10,177 کروڑ روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ خالص منافع درج کیا، جبکہ دیگر اہم مالیاتی اشاریوں میں بھی مسلسل بہتری آئی ہے


حکومت کی جانب سے باقاعدہ کارکردگی جائزوں، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور مالی شمولیت کے اقدامات کے ذریعے آر آر بی کو مضبوط بنایا جا رہا ہے

مالی شمولیت کو مزید گہرا کرنے کے لیے حکومت پی ایم جے ڈی وائی، پی ایم ایم وائی، پی ایم ایس بی وائی، پی ایم جے جے بی وائی اور اٹل پنشن یوجنا کے تحت علاقائی دیہی بینکوں کی پیش رفت کی وقتاً فوقتاً نگرانی کرتی ہے

प्रविष्टि तिथि: 28 JUL 2026 3:29PM by PIB Delhi

حکومت ہند قومی اور علاقائی سطح پر علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) کی کارکردگی اور مالی صحت کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہے۔

گزشتہ چار مالی سالوں کے دوران وزیرِ خزانہ کی صدارت میں علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) کے درج ذیل جائزہ اجلاس منعقد کیے گئے ہیں:

 

نمبر شمار

قومی/ علاقائی سطح

تاریخ اور مقام

1.

قومی سطح

07.07.2022 نئی دہلی

2.

شمالی مشرقی آر آر بی

21.07.2023 اگرتلہ

3.

جنوبی آر آر بی

04.08.2023 چنی

4.

شمالی آر آر بی

30.08.2023 نئی دہلی

5.

قومی سطح

19.08.2024 نئی دہلی

6.

مغربی وسطی آر آر بی

22.08.2024 ادے پور

7.

شمال مشرقی آر آر بی

30.09.2024 ایٹا نگر

8.

جنوبی آر آر بی

09.11.2024 بنگلورو

9.

مشرقی آر آر بی

29.11.2024 پٹنہ

10.

کرناٹک گرامین بینک

16.10.2025 بیلاری

 

اس کے علاوہ، فالو اپ کے طور پر محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) مختلف سطحوں پر علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) اور اسپانسر بینکوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً باقاعدہ اجلاس منعقد کرتا ہے۔

جائزہ اجلاسوں کے ایجنڈا میں دیگر امور کے علاوہ درج ذیل نکات شامل ہوتے ہیں:

 

  • مالیاتی اشاریوں کی بنیاد پر علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) کی کارکردگی کا جائزہ۔
  • ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ۔
  • مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) پورٹ فولیو کو فروغ دینا۔
  • زرعی معاون شعبوں، ایم ایس ایم ای اور خوردہ شعبوں کی جانب قرضوں کے تنوع کی اہمیت پر زور دینا۔
  • دیہی اور دور دراز علاقوں میں مالی شمولیت کو مزید وسعت دینا۔

 

حالیہ برسوں میں علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) کی مالی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مالی سال 2025-26 کے دوران آر آر بی نے مجموعی طور پر اب تک کا سب سے زیادہ 10,177 کروڑ روپے کا خالص منافع درج کیا۔ آر آر بی نے اہم مالیاتی اشاریوں، جیسے سرمایہ بمقابلہ خطرے سے متعلق اثاثوں کا تناسب، جمع شدہ رقوم، قرضے، غیر فعال اثاثے، قرض-جمع تناسب وغیرہ میں بھی مسلسل بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران اہم مالیاتی اشاریوں پر علاقائی دیہی بینکوں کی کارکردگی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

 

اہم مالیاتی پیرامیٹر

مالی سال 2023-24

مالی سال 2024-25

 

مالی سال

2025-26

1.

کل ڈپازٹ

(کروڑ روپے میں)

6,59,815

7,13,800

7,68,621

2.

بقایا قرض

(کروڑ روپے میں)

4,71,384

5,24,163

5,78,349

3.

کریڈٹ ڈپازٹ ریشیو

(سی ڈی ریشیو) (%)

71.4

73.4

75.2

4.

مجموعی نان پرفارمنگ اثاثہ (جی این پی اے)  (%)

6.1

5.4

5.3

5.

خالص نان پرفارمنگ اثاثہ

(این این پی اے (%)

2.4

2.0

2.1

6.

خالص منافع

(کروڑ روپے میں)

7,571

6,820

10,177

7.

خالص مالیت

(کروڑ روپے میں)

56,780

63,927

74,086

8.

کیپٹل ٹو رسک ویٹڈ اثاثہ جات کا تناسب (سی آر اے آر) (%)

14.2

14.4

15.0

 

حکومت دیہی اور دور دراز علاقوں میں مالی شمولیت کو مزید گہرا کرنے کے لیے علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہے۔ مختلف مالی شمولیت کی اسکیموں، جیسے پردھان منتری جن دھن یوجنا، پردھان منتری مدرا یوجنا، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور اٹل پنشن یوجنا کے لیے اہداف محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کی جانب سے مقرر کیے جاتے ہیں اور ان کی پیش رفت کی وقتاً فوقتاً نگرانی کی جاتی ہے۔

وزارت خزانہ میں وزیرِ مملکت جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               *************

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                          U: 796


(रिलीज़ आईडी: 2290866) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , Bengali , Tamil