امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی طرف سے ذخیرہ اندوزی روکنے ، صارفین کے مفادات کے تحفظ ، قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور چینی کی شفاف اور موثر سپلائی چین کو یقینی بنانے کے واسطےچینی کے ڈیلروں کے لیے اسٹاک ہولڈنگ کی حدنافذ

प्रविष्टि तिथि: 28 JUL 2026 4:51PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے یکم اگست 2026 سے ملک بھر میں چینی کے ڈیلروں کے لیے اسٹاک ہولڈنگ کی حد نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  یہ حکم 30 نومبر 2026 تک نافذ رہے گا ۔

ذخیرہ اندوزی کو روکنے ، پیش قیاسی تجارت کی حوصلہ شکنی کرنے اور مناسب قیمتوں پر چینی کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کے واسطے حکومت نے چینی کے ڈیلروں کے لیے اسٹاک ہولڈنگ کی حدنافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  اس اقدام کا مقصد گھریلو بازار میں مسلسل فراہمی کو برقرار رکھنا ، صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تجارت اور رسد کی حقیقی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں ۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ملوں پرچینی کی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی تائیدموجودہ طلب اور سپلائی کی بنیادوں سے نہیں  ہوتی ہے ۔  یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بعض تاجروں ، ڈیلروں اور بازار کے بچولیوں کی ذخیرہ اندوزی کے ساتھ ساتھ پیش قیاسی پر مبنی لین دین اور ملوں سے چینی کی حقیقی نقل و حرکت کے بغیر کاغذی تجارت نے بازار میں قلت کا غیر حقیقی تصور پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔  اس طرح کے طریقوں کے نتیجے میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مل پر تھوک اور خوردہ چینی دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔  حکومت صارفین کو یقین دلاتی ہے کہ گھریلو کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں کافی مقدار میں چینی دستیاب ہے ۔

تمام شوگر ڈیلروں کو اپنے شوگر اسٹاک کا اعلان کرنا ہوگا اور محکمہ خوراک و رسد کے آن لائن پورٹل: https://foodstock.dfpd.gov.in/. کے ذریعے ہفتہ وار بنیاد پر اپنے ذخیرے کی پوزیشن کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا ۔  محکمہ خوراک و رسدچینی بازار کی کڑی نگرانی کرتا رہے گا اور مناسب قیمتوں پر چینی کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا ۔

***

)ش ح۔م ش ع۔اش  ق)

754: UN No


(रिलीज़ आईडी: 2290605) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada