وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے دولت مشترکہ کھیل گلاسگو 2026 میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر گیانیشوری یادو کو مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
27 JUL 2026 8:17PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج دولت مشترکہ کھیل گلاسگو 2026 میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر گیانیشوری یادو کو مبارکباد دی۔
جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ یہ کام یابی اس لیے زیادہ قابلِ ذکر ہے کیوں کہ انھوں نے اس مقابلے میں اپنی ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کام یابی بھارتی نوجوانوں کو تحریک دے سکتی ہے اور آنے والے سفر میں ان کی مسلسل کام یابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیرِ اعظم نے لکھا:
”دولت مشترکہ کھیل گلاسگو 2026 میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر گیانیشوری یادو کو مبارکباد۔ یہ کام یابی اس لیے زیادہ قابلِ ذکر ہے کیوں کہ انھوں نے اس مقابلے میں اپنی ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی کام یابی بھارتی نوجوانوں کو تحریک دے سکتی ہے۔ آنے والے سفر میں ان کی مسلسل کام یابی کے لیے نیک خواہشات۔“
#CWG2026
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 705
(रिलीज़ आईडी: 2290175)
आगंतुक पटल : 4