وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے سی آر پی ایف کے تمام اہلکاروں کو یومِ تاسیس پر دلی مبارک باد پیش کی

प्रविष्टि तिथि: 27 JUL 2026 2:13PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تمام اہلکاروں کو یومِ تاسیس کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف نے اپنی غیر متزلزل بہادری اور فرض شناسی کے ذریعے ا یک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اندرونی سلامتی کے تحفظ سے لے کر مشکل اور ہنگامی حالات میں عوام کی خدمت تک، سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے ہمیشہ قوم کو اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماؤ نواز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورس کی کوششیں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہیں، جن کے نتیجے میں لاکھوں افراد کی زندگیوں میں امن، استحکام اور ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا:

’’مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تمام اہلکاروں کو یومِ تاسیس پر دلی مبارک باد۔ سی آر پی ایف نے اپنی غیر متزلزل بہادری اور فرض شناسی کے ذریعے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ اندرونی سلامتی کے تحفظ سے لے کر مشکل حالات میں عوام کی خدمت تک، سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے ہمیشہ قوم کو مقدم رکھا ہے۔ ماؤ نواز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ان کی خدمات خاص طور پر قابلِ ستائش ہیں، جنہوں نے بے شمار لوگوں کی زندگیوں میں امن اور ترقی کو فروغ دیا ہے۔‘‘

@crpfindia"

********

ش ح ۔ م م ۔ م ا

Urdu No-642


(रिलीज़ आईडी: 2289885) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Manipuri , Bengali , Bengali-TR , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam