وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے مرکزی وزارتِ تعلیم کا چارج سنبھال لیا


جناب پرہلاد جوشی نے وزارت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ جائزہ اجلاس کی صدارت کی

प्रविष्टि तिथि: 26 JUL 2026 2:00PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج کرتویہ بھون میں باضابطہ طور پر وزارتِ تعلیم کا چارج سنبھال لیا۔ جناب جوشی اس کے علاوہ مرکزی وزارتِ امورِ صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم نیز مرکزی وزارتِ نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی ذمہ داریاں بھی سنبھال  رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00174E0.jpg

جناب پرہلاد جوشی نے وزارتِ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزارت کی مختلف اسکیموں اور دیگر اہم اقدامات پر عمل درآمد کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس جائزہ اجلاس میں مرکزی وزیرِ مملکت برائے تعلیم جناب جینت چودھری بھی شریک ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ASLH.jpg

محکمۂ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری ڈاکٹر ونیت جوشی، محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی کے سکریٹری جناب ٹی۔ کے۔ انِل کمار اور وزارتِ تعلیم کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-612


(रिलीज़ आईडी: 2289591) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam