وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے کرگل وجے دیوس کے موقع پر بہادر فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا دل سے شکریہ ادا کیا

प्रविष्टि तिथि: 26 JUL 2026 9:48AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ کرگل وجے دیوس کے موقع پر پوری قوم بھارت کے تحفظ کے لیے غیر معمولی جرأت اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرنے والے بہادر فوجیوں کے تئیں آج اپنی گہری سپاس اور قدردانی کا اظہار کررہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ نہایت دشوار اور کٹھن حالات میں ان کی بے مثال بہادری ہمیشہ قوم کے لیے باعثِ فخر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی غیر متزلزل حب الوطنی اور فرض شناسی آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ اور ذریعۂ ترغیب بنی رہے گی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیرِ اعظم نے کہا:

’’کرگل وجے دیوس کے موقع پر پوری قوم بھارت کے تحفظ کے لیے غیر معمولی جرأت اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرنے والے بہادر فوجیوں کے تئیں اپنی گہری سپاس گزاری کا اظہار کررہی ہے۔ نہایت دشوار حالات میں ان کی بے مثال بہادری ہمیشہ قوم کے لیے باعثِ فخر رہے گی۔ ان کی غیر متزلزل حب الوطنی اور فرض شناسی آنے والی نسلوں کو ہمیشہ متاثر اور ترغیب دیتی رہے گی۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-608


(रिलीज़ आईडी: 2289555) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam