لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا کے اسپیکر نے جناب سوم ناتھ چٹرجی کو گلہائے عقیدت پیش کیے
प्रविष्टि तिथि:
25 JUL 2026 11:57AM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سابق لوک سبھا اسپیکر جناب سوم ناتھ چٹرجی کے یومِ پیدائش کے موقع پر سنویدھان سدن کے مرکزی ہال میں اُنہیں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
اس موقع پر اراکینِ پارلیمنٹ، سابق اراکینِ پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات نے بھی سنویدھان سدن کے مرکزی ہال میں جناب سوم ناتھ چٹرجی کو گلہائے عقیدت پیش کیے۔
لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ نے بھی جناب سوم ناتھ چٹرجی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
جناب سوم ناتھ چٹرجی 25 جولائی 1929 کو آسام کے تیج پور میں پیدا ہوئے۔ پیشے کے اعتبار سے ممتاز قانون داں، جناب چٹرجی نے 1968 میں عملی سیاست میں قدم رکھا اور 1971 میں پہلی بار لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ اپنی غیر معمولی پارلیمانی زندگی کے دوران وہ مسلسل دس مرتبہ رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ 4 جون 2004 کو جناب سوم ناتھ چٹرجی کو متفقہ طور پر چودہویں لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔ وہ 31 مئی 2009 تک اس منصب پر نہایت وقار اور امتیاز کے ساتھ فائز رہے۔
اپنی غیر معمولی ذہانت، مؤثر خطابت اور پارلیمانی اقدار سے گہری وابستگی کے باعث جناب سوم ناتھ چٹرجی کو بے حد احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ انہوں نے ایوان میں مباحث کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستان کے پارلیمانی نظام میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں 1996 میں بہترین پارلیمنٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بطور اسپیکر اپنے دورِ کار میں انہوں نے پارلیمنٹ کے کام کاج کو جدید بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے۔ جولائی 2006 میں انہوں نے 24 گھنٹے نشر ہونے والے پارلیمانی چینل لوک سبھا ٹیلی ویژن (ایل ایس ٹی وی) کا آغاز کرایا، جبکہ اگست 2006 میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پارلیمانی عجائب گھر کا افتتاح بھی ان ہی کے دور میں ہوا۔
جناب سوم ناتھ چٹرجی کی تصویر سنویدھان سدن میں سابق لوک سبھا چیمبر کی بیرونی لابی میں آویزاں ہے۔ یہ پورٹریٹ جناب منیش کمار راؤ نے تیار کیا تھا، جس کی نقاب کشائی 10 فروری 2014 کو اُس وقت کے صدرِ جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے کی تھی۔
****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-575
(रिलीज़ आईडी: 2289360)
आगंतुक पटल : 6