وزارت اطلاعات ونشریات
سرکار نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کی آئی ٹی قواعد 2021 کے تحت قانونی ذمہ داریوں پر زور دیا
प्रविष्टि तिथि:
24 JUL 2026 4:19PM by PIB Delhi
سرکار نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیئری گائیڈ لائنز اور ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) قواعد 2021 کو اطلاع دی ہے۔ ان قواعد کے حصہ سوم میں آن لائن کیوریٹڈ مواد کے ناشرین (او ٹی ٹی پلیٹ فارمز) کے لیے دفعات ہیں، جن میں، دیگر باتوں کے ساتھ، یہ تقاضا کیا گیا ہے کہ ناشرین ایسا کوئی مواد نشر نہ کریں جو اس وقت نافذ قانون کے تحت ممنوع ہو۔
انٹرمیڈیئری پلیٹ فارمز پر صارفین کے تیار کردہ مواد کے لیے، آئی ٹی قواعد 2021 کے حصہ دوم میں، انٹرمیڈیئریز بشمول سوشل میڈیا انٹرمیڈیئریز پر مخصوص احتیاطی ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں۔ انھیں خود مناسب کوششیں کرنی چاہئیں اور اپنے کمپیوٹر وسائل کے صارفین کو اس بات کی ترغیب دینی چاہیے کہ وہ ایسی کوئی معلومات ظاہر، اپ لوڈ، ہوسٹ، محفوظ، منتقل، ڈسپلے یا شائع نہ کریں جو غیر قانونی ہو۔
یہ معلومات اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کی وزیرِ مملکت ڈاکٹر ایل مُروگن نے راجیہ سبھا میں جناب راجیو کمار کے اٹھائے گئے ایک غیر ستارہ سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی تھیں۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 519
(रिलीज़ आईडी: 2289015)
आगंतुक पटल : 10