وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے طویل فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل'کوشا' کا پہلا کامیاب تجرباتی پرواز ٹیسٹ انجام دیا
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2026 7:37PM by PIB Delhi
دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے 23 جولائی 2026 کو اڈیشہ کے ساحل کے قریب واقع اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے طویل فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل 'کوشا' کا پہلا کامیاب تجرباتی پرواز ٹیسٹ انجام دیا۔یہ پہلا تجرباتی ٹیسٹ ایک الیکٹرانک ہدف کے خلاف کیا گیا، جو تیز رفتار اور بلند پرواز فضائی خطرے کی ترجمانی کر رہا تھا۔ میزائل نظام نے اس ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

'کوشا' میزائل نظام وسیع فاصلے اور مختلف بلندیوں پر جنگی طیاروں، میزائلوں، بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (ڈرونز) اور دشمن کے بڑے طیاروں سمیت مختلف فضائی خطرات کو مؤثر انداز میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ہتھیار کے تمام اہم اجزا، جن میں میزائل، ریڈار، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر شامل ہیں، ڈی آر ڈی او کی مختلف تجربہ گاہوں اور صنعتی شراکت داروں نے تیار کیے ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 'کوشا' کے کامیاب تجرباتی پرواز ٹیسٹ نے ہندوستانی دفاعی تحقیق و ترقی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ ان کے مطابق طویل فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام کی تیاری کی صلاحیت دنیا کے صرف چند ممالک کے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ایسے نظاموں کی درآمد پر انحصار ختم ہوگا اور ملک کی فضائی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
دفاعی سیکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق و ترقی کے سیکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین راجیش کمار سنگھ نے تجرباتی لانچ کے دوران تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی اور کامیاب تجرباتی پرواز میں شامل ٹیم کے سبھی ارکان کو مبارکباد دی۔
*****
ش ح۔ م م۔ ش ب ن
U.No. 493
(रिलीज़ आईडी: 2288745)
आगंतुक पटल : 11