لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر نے لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کو گلہائے عقیدت نذر کیے

प्रविष्टि तिथि: 23 JUL 2026 6:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 جولائی 2026: لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کے یومِ پیدائش کے موقع پر سنویدھان سدن کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے  عقیدت نذر کیے۔

اس موقع پر ارکانِ پارلیمنٹ، سابق ارکانِ پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات نے بھی لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ نے بھی ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔

لوک مانیہ کےنام سے  مشہور بال گنگا دھر تلک ایک عظیم قوم پرست رہنما، دور اندیش سیاست داں، سماجی مصلح اور ممتاز عالم تھے۔ انہوں نے ہندوستان کی تحریکِ آزادی کے دوران عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھااور وہ  سوراج  (خود حکمرانی) کے مضبوط حامی تھے۔ ان کا مشہور نعرہ’’سوراج میرا پیدائشی حق ہے اور میں اسے حاصل کرکے رہوں گا‘‘جدوجہد آزادی میں لاکھوں ہندوستانیوں کو برطانوی حکمرانی  کے خلاف کھڑا ہونے کی تحریک دی۔

لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کی تصویر 28 جولائی 1956 کو اُس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے اُس وقت کے پارلیمنٹ ہاؤس (موجودہ سنویدھان سدن) کے مرکزی  ہال میں ملک کے لیے ان کی  غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں نصب کی تھی۔

******

 (ش ح۔ش م۔ م ذ)

U- 487


(रिलीज़ आईडी: 2288604) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil