نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی بھارت کا 'ہر گھر ترنگا' مہم کی مناسبت سے 'قومی پرچمِ ہند کوئز- 2026' کا آغاز


کوئز میں شرکت 15 اگست تک جاری رہے گی،بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو ہندوستان کے سرحدی علاقوں کے دورے کا موقع دیا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 21 JUL 2026 5:56PM by PIB Delhi

ہر گھر ترنگا مہم اور ہندوستان کے 79 ویں یوم آزادی کی ملک گیر تقریبات کے ایک حصے کے طور پر نوجوانوں کے امور کے محکمے نے مائی بھارت کے ذریعے مائی بھارت پورٹل پر ہندوستان کا قومی پرچم کوئز- 2026 شروع کیا ہے۔ کوئز 15 اگست 2026 تک کھلا رہے گا، جو ملک بھر کے نوجوان شہریوں کو قومی پرچم اور اس کی پائیدار اہمیت کے بارے میں اپنی سمجھ کو گہرا کرنے کا ایک پرکشش موقع فراہم کرے گا۔

یہ اقدام گزشتہ سال منعقد کیے گئے 'قومی پرچمِ ہند کوئز' کو ملنے والے زبردست عوامی ردعمل کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔ اس سال کے ایڈیشن کے ذریعے ما۴ی بھارت کا مقصد نوجوانوں میں بھارت کے قومی پرچم کی تاریخ، ارتقا، اہمیت اور وقار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، حب الوطنی، آئینی اقدار کو فروغ دینا اور انہیں مائی بھارت پلیٹ فارم سے مزید جوڑنا ہے۔

یہ کوئز  مائی بھارت پورٹل پر رجسٹرڈ تمام صارفین کے لیے کھلا ہے۔ اس میں 20 کثیرالانتخاب( ملٹی پل چوائس) سوالات شامل ہیں، جنہیں 10 منٹ کے اندر حل کرنا ہوگا۔ کوئز پورٹل پر بھاشنی کے ذریعے دستیاب تمام زبانوں میں پیش کیا گیا ہے۔ ہر رجسٹرڈ صارف صرف ایک مرتبہ کوئز میں حصہ لے سکتا ہے۔ ہر درست جواب پر ایک نمبر دیا جائے گا، جبکہ غلط جواب پر کوئی منفی نمبر (این ایم) نہیں ہوگا۔

شرکاء سے قومی پرچم کے ارتقا اور تاریخ، اس کی تیاری سے وابستہ ممتاز شخصیات کی خدمات، ترنگے سے متعلق آئینی دفعات' فلیگ کوڈ آف انڈیا- 2002'، 'قومی اعزاز کی توہین کی روک تھام ایکٹ- 1971' اور بھارت کے قومی نشانات سے متعلق دیگر اہم حقائق پر مبنی سوالات پوچھے جائیں گے۔

تمام رجسٹرڈ صارفین کو کوئز مکمل کرنے پر ای-سرٹیفکیٹ دیا جائے گا، جبکہ 21 سے 29 سال عمر کے رجسٹرڈ نوجوان، مقررہ شرائط پوری کرنے کی صورت میں، فاتحین کے انتخاب کے لیے اہل ہوں گے۔ فاتحین کا انتخاب زیادہ نمبر حاصل کرنے والے اہل شرکاء میں سے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا، اور انہیں بھارت کے سرحدی علاقوں یا دیگر موزوں مقامات کے دورے کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔

'قومی پرچمِ ہند کوئز' نوجوانوں میں باخبر اور فعال شہریت (آئی اے سی) کو فروغ دینے کے لیے  مائی بھارت کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس میں ڈجیٹل تعلیم کو قومی تعمیر کے اقدامات سے جوڑا گیا ہے۔ محکمۂ امور نوجوانان نے ملک بھر کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس منفرد معلوماتی اقدام میں حصہ لیں اور ترنگے کی عظمت اور جذبۂ حب الوطنی کا جشن منائیں۔

کوئز کو مائی بھارت پورٹل پر حاصل کیا جا سکتا ہے

  (https://mybharat.gov.in/quiz/quiz_dashboard/UndZOTQ1S3FyU1BYSmVGZmkyaGRpZz09 )  اور 15 اگست 2026 تک  جاری  رہے گا۔

*****

264 UR-

م ش ح-ظ الف-ج


(रिलीज़ आईडी: 2287368) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Malayalam