امور داخلہ کی وزارت
سبکدوش اگنی ویروں کے لیے ریزرویشن
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2026 4:05PM by PIB Delhi
امور داخلہ کے وزیرِ مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے مرکزی مسلح پولیس فورسز اور آسام رائفلز(سی اے پی ایف اور اے آر) میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی)/رائفل مین کی بھرتی کے لیے سابق اگنی ویروں کی ایک نئی زمرہ بندی تشکیل دی ہے، جس کے تحت ان کے لیے درج ذیل سہولیات فراہم کی گئی ہیں:
(i) خالی آسامیوں میں 50 فیصد ریزرویشن۔
(ii) مقررہ بالائی عمر کی حد میں 3 سال کی رعایت۔ مزید برآں، سابق اگنی ویروں کی پہلی کھیپ کے امیدواروں کو مقررہ بالائی عمر کی حد سے مزید 5 سال کی عمر میں رعایت دی جائے گی۔
(iii) جسمانی معیار کے ٹیسٹ (پی ایس ٹی)، جسمانی کارکردگی کے ٹیسٹ (پی ای ٹی) اور تحریری امتحان سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
مزید برآں، سابق اگنی ویروں کی مزید بہبود کے لیے رابطہ کاری کی غرض سے وزارتِ داخلہ کے تحت سابق اگنی ویروں کے لیے ایک مخصوص شعبہ(ایکس- انگنی ویر ونگ) قائم کیا گیا ہے۔ فی الحال اگنی ویروں کی پہلی کھیپ نے اپنی ملازمت کی مقررہ مدت مکمل نہیں کی ہے۔
***********
ش ح۔م ع ۔ ا ک م
U No. 247
(रिलीज़ आईडी: 2287273)
आगंतुक पटल : 8