وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ سیاحت نے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 5,756.62 کروڑ روپے مالیت کے 117 منصوبوں کی منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 21 JUL 2026 12:13PM by PIB Delhi

وزیرِ سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے 20 جولائی 2026 کو لوک سبھا  یہ تحریری جواب میں پیش کیا۔گزشتہ دو برسوں کے دوران وزارتِ سیاحت نے ملک بھر میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ڈیجیٹل تشہیر اور بنیادی سہولیات کے فروغ کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

وزارت، سوَدیش درشن 2.0، چیلنج پر مبنی منزلوں کی ترقی ، یاترا مقامات کی بحالی اور روحانی ورثے کے فروغ کی مہم (پرشاد) ، سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی اداروں کو معاونت، اور دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان جیسی اسکیموں کے تحت، متعلقہ رہنما اصولوں اور فنڈز کی دستیابی کے مطابق، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مرکزی مالی امداد فراہم کرتی ہے تاکہ سیاحتی بنیادی ڈھانچہ مضبوط بنایا جا سکے اور بنیادی سہولیات میں اضافہ کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ، حکومت ہند کے اقدام ‘‘  سرمایہ کاری کے لیے ریاستوں کو خصوصی معاونت – عالمی معیار کے ممتاز سیاحتی مراکز کی ترقی’’کے تحت بھی مالی سال  2025 -2024 کے دوران مختلف ریاستوں کو سیاحت سے متعلق منصوبوں کے لیے مالی امداد فراہم کی گئی۔

گزشتہ دو برسوں کے دوران وزارت نے مذکورہ اسکیموں کے تحت 5,756.62 کروڑ روپے کی لاگت سے 117 منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ گزشتہ دو مالی برسوں میں ان اسکیموں کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کی گئی مرکزی مالی امداد کی تفصیلات ضمیمہ  میں درج ہیں۔

وزارتِ سیاحت ‘‘انکریڈیبل انڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم’’ کے ذریعے سیاحت کو فروغ دے رہی ہے، جس میں ویب سائٹ اور موبائل ایپ شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل سہولت فراہم کرتا ہے۔ ستمبر 2024 میں جدید انداز میں متعارف کرایا گیا یہ پورٹل متعدد زبانوں میں دستیاب ہے اور اس پر منتخب سفری معلومات، ضروری رہنمائی، نیز آن لائن ٹریول ایجنسیوں (او ٹی ایز)اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے پروازوں، ہوٹلوں، ٹیکسیوں، بسوں اور آثارِ قدیمہ کے سروے آف انڈیا (اے  ایس آئی) کی یادگاروں کے ٹکٹوں کی آسان بکنگ کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت اپنی سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ڈیجیٹل مہمات اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اشتراک سے بھی سیاحت کی تشہیر کرتی ہے۔

‘‘‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت (ایس بی ایس بی)’’ اقدام کو حکومتِ ہند کی وزارتِ تعلیم بطور نوڈل وزارت نافذ کرتی ہے۔ تاہم، اس اقدام کے تحت وزارتِ سیاحت بھی مختلف سیاحتی تقریبات اور ادارہ جاتی سرگرمیوں کے ذریعے متعدد پروگراموں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ وزارت ہر سال یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر اپنی  اہم تقریب ‘‘بھارت پرو’’ کا انعقاد کرتی ہے، جس میں تمام ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے شرکت کرتے ہیں اور بھارت کے ثقافتی ورثے، سیاحتی امکانات اور متنوع روایات کو پیش کرتے ہیں۔ اسی اقدام کے تحت وزارت نے 2025 میں گجرات کے ایکتا نگر میں منعقد ہونے والے راشٹریہ ایکتا دیوس میں بھی شرکت کی۔

 اس کے علاوہ   وزارت کے تحت کام کرنے والے مرکزی خودمختار ادارے، جن میں 21 انسٹی ٹیوٹس آف ہوٹل مینجمنٹ(آئی ایچ ایم ایس) ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم) ، انڈین کلینری انسٹی ٹیوٹ(آئی سی آئی) اور انڈیا ٹورزم دفاتر شامل ہیں، ایک بھارت، شریشٹھ بھارت اقدام کے تحت باقاعدگی سے طلبہ کے تبادلہ پروگرام، تعارفی دورے، ٹور آپریٹروں کے رابطہ اجلاس، ثقافتی پروگرام، علاقائی پکوانوں کے میلے، زبان سیکھنے کی سرگرمیاں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے باہمی طور پر منسلک ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی ثقافت، روایات، مقامی کھانوں اور تاریخی ورثے کو اجاگر کیا جاتا ہے۔یہ تمام اقدامات ثقافتی سیاحت کے فروغ، عوامی روابط کو مضبوط بنانے، قومی یکجہتی کو مستحکم کرنے اور قومی وقار کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ، سفر کو مزید آسان بنانے اور خصوصی نوعیت کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وزارتِ سیاحت نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اہم بین الاقوامی سیاحتی منڈیوں میں بھارت کی تشہیر سیاحتی روڈ شوز، تجارتی ملاقاتوں، تعارفی دوروں، ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا مہمات، فوڈ فیسٹیولز اور بین الاقوامی سیاحتی میلوں اور نمائشوں میں شرکت کے ذریعے کی جاتی ہے۔ یہ سرگرمیاں بھارتی سفارت خانوں، ریاستوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں اور سیاحتی شعبے سے وابستہ فریقوں کے اشتراک سے منعقد کی جاتی ہیں۔

سفر کو آسان بنانے کے لیے حکومت نے ای ویزا کی سہولت کے ذریعے ویزا نظام کو مزید سادہ اور لچکدار بنایا ہے۔ اس وقت یہ سہولت 174 ممالک کے شہریوں کے لیے نو مختلف زمروں میں دستیاب ہے۔ وزارت نے سیاحوں کی رہنمائی کے لیے 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن، کثیر لسانی سیاحتی ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے۔ اس کے علاوہ، پیشہ ورانہ تربیت یافتہ سیاحتی سہولت کاروں اور رہنماؤں کی تیاری کے لیے ‘‘انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ فسیلیٹیٹر سرٹیفکیشن ’’  پروگرام شروع کیا گیا ہے، جبکہ موجودہ علاقائی سطح کے سیاحتی رہنماؤں کو ‘‘انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ گائیڈ ’’ نظام میں شامل کرکے انہیں ملک بھر میں تسلیم شدہ حیثیت دی گئی ہے۔

 اس کے علاوہ  ، وزارت وزارتِ شہری ہوا بازی کے ساتھ مل کر علاقائی فضائی رابطہ اسکیم(آر سی ایس۔ اڑان) کے تحت سیاحتی مقامات تک فضائی رابطے کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت 53 سیاحتی فضائی راستوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ اسی طرح، سیاحوں کے لیے محدود اور محفوظ علاقوں میں سفر کو آسان بنانے کے سلسلے میں وزارت، وزارتِ داخلہ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں رہتی ہے تاکہ سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

وزارتِ سیاحت  مذہبی ، ماحولیاتی، مہماتی، دیہی، قبائلی، فلاحی و صحت، طبی، کاروباری اجلاس و نمائشوں(ایم آئی سی ای) ، شادیوں اور ورثہ سیاحت جیسے خصوصی شعبوں کو پالیسی اقدامات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تشہیری سرگرمیوں کے ذریعے فروغ دے رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے وزارت نے پائیدار سیاحت، دیہی سیاحت، دیہی ہوم اسٹے، ایم آئی سی ای سیاحت، مہماتی سیاحت، ماحولیاتی سیاحت اور طبی و فلاحی سیاحت سے متعلق قومی حکمتِ عملیاں تیار کی ہیں تاکہ ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے ان پر عمل درآمد کر سکیں۔

 

اس کے علاوہ، وزارت نے ایم آئی سی ای سیاحت سیاحت کے فروغ کے لیے ‘‘میٹ اِن انڈیا ’’ ذیلی برانڈ متعارف کرایا ہے، جبکہ بھارت کو  شادی  کے  مقام کےطور پر فروغ دینے کے لیے ‘‘انڈیا سیز آئی ڈو’’ مہم شروع کی ہے۔ محفوظ اور پائیدار مہماتی سیاحت کو یقینی بنانے کے لیے ماڈل ایڈونچر ٹورزم  سے متعلق سیفٹی فریم ورک بھی جاری کیا گیا ہے۔

ضمیمہ

1. ملک میں مالی سال25-2024 اور 2025-26 میں سودیش درشن 2.0 اسکیم کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبرشمار

ریاست

مقام

تجربےکی فہرست

منظوری کی تاریخ

منظور شدہ لاگت

) کروڑروپےمیں(

  1.  

آندھرا پردیش

باپاتلا

سوریہ لنکا بیچ کے تجربے کوفروغ

29.03.2025

97.52

  1.  

بہار

بودھ گیا

بودھسٹ میڈیٹیشن اینڈ ایکسپریئنس سینٹر ، بودھ گیا کی ترقی

29.03.2025

165.44

  1.  

چھتیس گڑھ

کاوردھا

بھورم دیو کوریڈور ڈیولپمنٹ، کاوردھا

29.03.2025

146.00

  1.  

ڈی این ایچ ڈی ڈی

دمن

دمن کنونشن سینٹر

29.03.2025

147.13

  1.  

گوا

پورورم

پورورم کریک کا تجربہ

20.08.2024

24.07

  1.  

گوا

کولوا

کولوا بیچ کا تجربہ

20.08.2024

19.88

  1.  

ہریانہ

پنچکولہ

ٹکر تال اور ایڈونچر پارک میں ایڈونچر ٹورازم ہب کی ترقی

29.03.2025

26.68

  1.  

ہریانہ

پنچکولہ

یادویندرا گارڈن کی بحالی

29.03.2025

65.82

  1.  

ہماچل پردیش

چنت پورنی

اونا میں ماں چنت پورنی دیوی مندر کی ترقی

04.07.2025

56.26

  1.  

کیرالہ

الپوزا

الپوزا: گلوبل واٹر ونڈر لینڈ

29.03.2025

93.18

  1.  

کیرالہ

مالمپوزہ

مالمپوزا گارڈن اور لیزر پارک میں سیاحوں کے تجربے میں اضافہ

29.03.2025

75.87

  1.  

لکشدیپ

بنگارم

بنگارم میں ایکو ریٹریٹ، ایڈونچر، بیچ اور مائس سے متعلق  تجربے کو فروغ

29.03.2025

81.18

  1.  

مدھیہ پردیش

دتیا

پتامبر پیٹھ دتیا کی ترقی

14.07.2025

44.24

  1.  

مہاراشٹر

پونے

شیو شروتی تھیم پارک

21.09.2024

75.47

  1.  

میزورم

چمپھائی

کلنگلیا،زوٹے، نگور اور موال بوم، چمپھائی میں ایکو ریزورٹ کا تجربہ

29.03.2025

38.85

  1.  

میزورم

چمپھائی

ہیریٹیج اینڈ کلچرل سینٹر، چمپھائی

29.03.2025

33.87

  1.  

میزورم

آئیزول

کانفرنس سینٹر کی تعمیر

10.11.2025

99.71

  1.  

ناگالینڈ

چوموکیڈیما

جیکب ولیج، چوموکیڈیما میں ایڈونچر ٹورازم کا تجربہ

29.03.2025

32.54

  1.  

ناگالینڈ

چوموکیڈیما

چوموکیڈیما ویو پوائنٹ پر ایکو ٹورازم کا تجربہ

20.08.2024

7.87

  1.  

پنجاب

امرتسر

اٹاری میں سرحدی سیاحت کا تجربہ

20.08.2024

25.91

  1.  

راجستھان

سیکر

شری کھاٹو شیام جی مندر (سیکر) میں ترقیاتی کام

29.03.2025

87.87

  1.  

راجستھان

بیکانیر ضلع

شری کرنی ماتا مندر، بیکانیر میں ترقیاتی کام

14.07.2025

22.58

  1.  

راجستھان

ملاسری ڈنگاری (ضلع بھلواڑہ)

ملاسری ڈونگری، بھلواڑہ ضلع کی ترقی

14.07.2025

48.73

  1.  

تریپورہ

اگرتلہ

اگرتلہ میں تریپورہ ہیریٹیج ولیج اور سنگیت کا تجربہ (فیز-1 اور 2)

29.03.2025

48.95

کل

1565.62

 

2. ملک میں مالی سال 25-2024 اور26-2025 میں چیلنجنگ والے مقامات کی ترقی سے متعلق  اسکیم کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبرشمار

ریاست

مقام / زمرہ

تجربے کی فہرست

منظوری کی تاریخ

منظور شدہ لاگت
( کروڑروپے میں)

  1.  

آندھرا پردیش

ناگارجن ساگر
(ثقافت اور ورثہ)

ناگارجن ساگر میں بدھ مت کے ورثے اور ثقافتی تجربات کو تقویت بخشنا

17.03.2025

25.00

  1.  

آندھرا پردیش

آہوبیلم مندر
( روحانی سیاحت)

ایک روحانی اوڈیسی کے طور پر ابوبیلم کی ترقی

17.03.2025

25.00

  1.  

اروناچل پردیش

کبیتھو
(وائبرنٹ ولیج پروگرام)

کبھیتو فرنٹیئر ٹورازم – گیٹ وے ٹو سیرینٹی

27.03.2025

4.96

  1.  

اروناچل پردیش

بیچوم ڈیم سائٹ
(ایکو ٹورازم اور امرت دھروہار سائٹس)

بیچوم ڈیم ایڈونچر اینڈ ایکو ٹورازم پروجیکٹ

27.03.2025

9.90

  1.  

آسام

سیواساگر
(ایکو ٹورازم اور امرت دھروہار سائٹس)

پانیڈھنگ پرندوں کی پناہ گاہ

27.03.2025

9.99

  1.  

بہار

سرن ضلع۔ (سون پور میلہ) (ثقافت اور ورثہ)

سون پور میلے کی جگہ کی ترقی

27.03.2025

24.29

  1.  

چھتیس گڑھ

میالی بگیچہ
(ایکو ٹورازم اور امرت دھروہار سائٹس)

میالی بگیچہ کو ماحولیاتی سیاحت کی منزل کے طور پر ترقی دینا

27.03.2025

9.97

  1.  

گوا

مییم ولیج
(ایکو ٹورازم اور امرت دھروہار سائٹس)

ہارولیم آبشار کی تزئین کاری اور ترقی

17.03.2025

9.81

  1.  

گجرات

وڈ نگر
(ثقافت اور ورثہ)

شرمشٹھا جھیل کی تبدیلی: روشنی اور ثقافت

27.03.2025

17.29

  1.  

گجرات

پوربندر
(روحانی سیاحت)

ہرسدھی ساحل پر سمندری ریٹریٹ

27.03.2025

24.66

  1.  

ہماچل پردیش

کازہ
(ثقافت اور ورثہ)

کازہ میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی

27.03.2025

24.82

  1.  

ہماچل پردیش

رکشم
(وائبرنٹ ولیج پروگرام)

رکشم میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی – وائربینٹ ولیج

27.03.2025

4.96

  1.  

جھارکھنڈ

رامریکھا دھام
(روحانی سیاحت)

رام ریکھا دھام میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی

27.03.2025

18.87

  1.  

کرناٹک

بیدر
(ثقافت اور ورثہ)

بیدر کو ایک تاریخی سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینا

21.01.2026

25.00

  1.  

کیرالہ

ورکلا
(ثقافت اور ورثہ)

ورکلا-دکشن کاشی

27.03.2025

25.00

  1.  

کیرالہ

تھلاسری
(روحانی سیاحت)

تھلاسری: روحانی نیکسس

27.03.2025

25.00

  1.  

لداخ

مشکو گاؤں
(ماحولیاتی سیاحت اور امرت دھروہر سائٹس)

مشکو کو ایک پائیدار سیاحتی مرکز کے طور پر آگے بڑھانا: جنگلی حیات کے نظارے اور کمیونٹی کی پیشرفت کو مربوط کرنا

27.03.2025

9.78

  1.  

مدھیہ پردیش

اورچھا
(روحانی سیاحت)

اورچھا ایک قرون وسطیٰ کی شان 2.0

17.03.2025

25.00

  1.  

مدھیہ پردیش

منڈو
(ثقافت اور ورثہ)

منڈو - ایک قرون وسطی کا عجوبہ

21.01.2026

24.88

  1.  

مہاراشٹر

احمد نگر
(ثقافت اور ورثہ)

احمد نگر قلعہ کی ترقی

17.03.2025

25.00

  1.  

منی پور

لنگتھابل کونگ، امپھال
(ثقافت اور ورثہ)

منی پور کی قدیم راجدھانی لنگتھابل کونگ کی ترقی

17.03.2025

24.69

  1.  

میگھالیہ

نارتیانگ گاؤں
(روحانی سیاحت)

نارتیانگ روحانی اور ثقافتی مرکز

17.03.2025

24.87

  1.  

میگھالیہ

ماوفلانگ گاؤں
(ثقافت اور ورثہ)

ماوفلانگ کلچرل اینڈ ہیریٹیج سینٹر

17.03.2025

24.87

  1.  

ناگالینڈ

امپور گاؤں
(روحانی سیاحت)

روحانی سفر: امپور ہیریٹیج کا تجربہ

17.03.2025

24.94

  1.  

ناگالینڈ

ڈویانگ ریزروائر
(ایکو ٹورازم اور امرت دھروہر سائٹس)

ونگز اوور ڈویانگ: ایکو ٹورازم ہیون

17.03.2025

9.99

  1.  

پڈوچیری

وائٹ ٹاؤن
(ثقافت اور ورثہ)

وائٹ ٹاؤن کی ترقی

27.03.2025

22.19

  1.  

پنجاب

روپ نگر (آنند پور صاحب)
(
روحانی سیاحت)

ہیریٹیج اسٹریٹ – سری آنند پور صاحب میں امن اور ہم آہنگی کی علامت

27.03.2025

24.90

  1.  

پنجاب

فیروز پور (حسینی والا بارڈر)
(
ثقافت اور ورثہ)

حسینی والا بارڈر پر ثقافتی اور ورثے کے مقامات

27.03.2025

25.00

  1.  

سکم

کبی
(روحانی سیاحت)

کبی کرانیکلز: اتحاد اور ورثے کاایک سفر

17.03.2025

24.96

  1.  

سکم

گنتھانگ گاؤں
(وائبرنٹ ولیج پروگرام)

بہادری کی بازگشت: گنتھانگ وادی کا تجربہ

17.03.2025

5.00

  1.  

تمل ناڈو

رامیشورم جزیرہ
(روحانی سیاحت)

رامیشورم کی انقلابی تبدیلی

27.03.2025

20.01

  1.  

تلنگانہ

نلگنڈہ
(ثقافت اور ورثہ)

بھدھاونم میں ڈیجیٹل تجرباتی مرکز کی ترقی

17.03.2025

24.85

  1.  

تلنگانہ

کماریڈی (کالکی چیروو)
(
ایکو ٹورازم اور امرت دھروہار سائٹس)

نظام ساگر میں ایکو ٹورازم پروجیکٹ کی ترقی

17.03.2025

9.98

  1.  

اتر پردیش

مہوبہ
(ثقافت اور ورثہ)

مہوبہ میں ثقافتی مناظر کی ترقی

27.03.2025

24.98

  1.  

اتراکھنڈ

جادونگ (وائبرنٹ ولیج پروگرام)

جادونگ فیسٹیو گراؤنڈ، جادونگ کی ترقی

27.03.2025

4.99

  1.  

اتراکھنڈ

کانچی دھام
(روحانی سیاحت)

کانچی دھام کیمپس کی ترقی

27.03.2025

17.60

  1.  

اتراکھنڈ

منا گاؤں (وائبرنٹ ولیج پروگرام)

مانا ہاٹ

29.03.2025

4.99

کل

687.99

 

3. ملک میں مالی سال 25-2024 اور 2025-26 میں پرشاد اسکیم کے تحت منظور کیے گئے منصوبوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبرشمار

ریاست

منظوری کا سال

پروجیکٹ کا نام

منظوری کی رقم

(کروڑروپے میں)

  1.  

آندھرا پردیش

2024-25

اناوارم ٹمپل ٹاؤن میں یاترا کے سیاحتی بنیادی ڈھانچہ کی ترقی

25.33

  1.  

بہار

2024-25

امبیکا بھوانی مندر، سرن کی ترقی

13.29

  1.  

گوا

2024-25

بوم جیسس باسیلیکا کی ترقی

16.46

  1.  

کرناٹک

2024-25

رینوکا یلما دیوی مندر کی ترقی

18.37

  1.  

کرناٹک

2024-25

بیدر ضلع میں پاپنش مندر بنیادی سہولیات کی ترقی

22.25

  1.  

میزورم

2024-25

وانگچھیا، چمپائی ضلع میں پرشاد اسکیم کے تحت بنیادی سہولیات کی ترقی

5.47

  1.  

پڈوچیری

2024-25

سری دھربرانیشور مندر کے لیے یاتریوں کی سہولیات اور سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات کی ترقی

25.94

  1.  

تمل ناڈو

2024-25

8 نواگرہ مندروں کی ترقی

40.94

  1.  

تلنگانہ

2024-25

دیوی رینوکا یلما دیوستھانم میں بنیادی سہولیات کی ترقی

4.22

کل

172.27

 

4. ملک میں مالی سال25-2024 اور 2025-26 میںاے سی اے اسکیم کے تحت منظور کیے گئے منصوبوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبرشمار

ایجنسی

پروجیکٹ کا نام

ریاست

منظوری کا سال

 

منظور شدہ رقم

(کروڑروپے میں)

1۔

آئی ٹی ڈی سی

ضلع آریالور میں گنگائی کونڈہ چولاپورم مندرکوروشن کرنے

کےساتھ دیگر متعلقہ کام

تمل ناڈو

2024-25

11.47

2.

بی ای سی آئی ایل

بہارکے بکسر میں ایکوا اسکرین پروجیکشن اور ساؤنڈ شو کے ساتھ

 3ڈی میپنگ اور رام ریکھا گھاٹ، بہار میں ڈائنامک لائٹنگ اور موٹیف

بہار

2024-25

5.99

کل

17.46

 

5. ملک میں مالی سال 2024-25 اور 2025-26 میں سودیش درشن 2.0 کی ذیلی اسکیم ڈی اے-جے یو جی اے کے تحت 'قبائلی علاقوں میں ہوم اسٹے کی ترقی' کے تحت منظور کیے گئے پروجیکٹوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاست

منظوری کا سال

پروجیکٹ کا نام

منظوری کی رقم

( کروڑ روپےمیں)

  1.  

آندھرا پردیش

2025-26

آندھرا پردیش کے مریڈوملی کلسٹر میں قبائلی ہوم اسٹے کی ترقی

1.23

  1.  

لداخ

2025-26

لداخ میں شام، سورو اور آریائی وادی کلسٹرزمیں قبائلی گھروں کی ترقی

4.59

  1.  

مدھیہ پردیش

2025-26

مدھیہ پردیش کے کرنجیا اور پشپاراج گڑھ کلسٹروں میں قبائلی گھروں کی ترقی

5.00

  1.  

میزورم

2025-26

میزورم میں وسطی اور جنوبی کلسٹرز میں قبائلی ہوم اسٹے کی ترقی

5.00

  1.  

اتراکھنڈ

2025-26

اتراکھنڈ میں چکراتا کلسٹرمیں قبائلی گھروں کی ترقی

1.70

کل

17.52

 

6. ملک میں مالی سال 2024-25 اور 2025-26 میں ریاستوں کے لیے خصوصی امداد برائے سرمایہ کاری اسکیم(ایس اے ایس سی آئی ) کے تحت منظور کیے گئے منصوبوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبرشمار

ریاست

منظوری کا سال

پروجیکٹ کا نام

منظور شدہ لاگت ( کروڑ میں)

  1.  

آندھرا پردیش

2024-25

گنڈی کوٹا میں قلعہ اور گھاٹی کے تجربے کو فروغ

77.91

  1.  

آندھرا پردیش

2024-25

راجہ مہندراورم میں اکھنڈا گوداوری- (ہیلوک برج اور پشکر گھاٹ)

94.44

  1.  

اروناچل پردیش

2024-25

سیانگ ایڈونچر اور پاسی گھاٹ میں ایکو ریٹریٹ

46.48

  1.  

آسام

2024-25

گوہاٹی میں آسام اسٹیٹ زو کم بوٹینیکل گارڈن

97.12

  1.  

آسام

2024-25

شیو ساگر میں رنگ گھر کی تزئین کاری

94.76

  1.  

بہار

2024-25

سہرسا میں متسیہ گندھا جھیل کی ترقی

97.61

  1.  

بہار

2024-25

کرم چیٹ میں ایکو ٹورازم اور ایڈونچر ہب

49.51

  1.  

چھتیس گڑھ

2024-25

رائے پور میں چتروتپالا فلم سٹی کی ترقی

95.79

  1.  

چھتیس گڑھ

2024-25

رائے پور میں قبائلی اور ثقافتی کنونشن سینٹر کی ترقی

51.87

  1.  

گوا

2024-25

پونڈا میں چھترپتی شیواجی مہاراج میوزیم

97.46

  1.  

گوا

2024-25

پورورم میں ٹاؤن اسکوائر

90.74

  1.  

گجرات

2024-25

پوربندر میں کیرلی (موکرساگر) میں ماحولیاتی سیاحتی مقام

99.50

  1.  

گجرات

2024-25

ڈھورڈو میں خیمہ دار سٹی اور کنونشن سنٹر

51.56

  1.  

جھارکھنڈ

2024-25

کوڈرما میں تلئیہ کی ماحولیاتی سیاحت کی ترقی

34.87

  1.  

کرناٹک

2024-25

بنگلورو میں روریچ اور دیویکا رانی اسٹیٹ ٹاٹاگونی میں ماحولیاتی سیاحت اور ثقافتی مرکز

99.17

  1.  

کرناٹک

2024-25

بیلگاوی میں سودتی یلماگڈا کی ترقی

100.00

  1.  

کیرالہ

2024-25

کولم میں اشٹامودی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تفریحی مرکز

59.71

  1.  

کیرالہ

2024-25

سرگالیا میں مالابار کے ثقافتی تنوع  کا عالمی گیٹ وے

95.34

  1.  

مدھیہ پردیش

2024-25

اورچھا میں، اورچھا قرون وسطی کی شان

99.92

  1.  

مدھیہ پردیش

2024-25

بھوپال میں مائس کے لیے بین الاقوامی کنونشن سینٹر

99.38

  1.  

مہاراشٹر

2024-25

سندھو درگ میں آئی این ایس-گلدار پانی کے اندر میوزیم، مصنوعی چٹان اور آبدوز کی سیاحت

46.91

  1.  

مہاراشٹر

2024-25

ناسک میں رام کال پاتھ کی ترقی

99.14

  1.  

منی پور

2024-25

لوکتک میں لوکتک جھیل کا تجربہ

89.48

  1.  

میگھالیہ

2024-25

موخانو میں مائس انفراسٹرکچر

99.27

  1.  

میگھالیہ

2024-25

شیلانگ میں امیم جھیل کی بحالی

99.27

  1.  

اوڈیشہ

2024-25

ہیرا کنڈ کی ترقی

99.90

  1.  

اوڈیشہ

2024-25

ستکوسیا کی ترقی

99.99

  1.  

پنجاب

2024-25

ایس بی ایس نگر میں کھٹکر کلاں میں شہید اعظم، سردار بھگت سنگھ کو خراج عقیدت کے طور پر ہیریٹیج اسٹریٹ کی ترقی

53.45

  1.  

راجستھان

2024-25

جے پور میں عنبر-نہار گڑھ اور آس پاس کے علاقے میں ترقی

49.31

  1.  

راجستھان

2024-25

جے پور میں جل محل میں ترقی

96.61

  1.  

سکم

2024-25

نامچی میں اسکائی واک، بھلی ڈھنگا، یانگانگ

97.37

  1.  

سکم

2024-25

نتھولا میں سرحدی تجربہ

68.19

  1.  

تمل ناڈو

2024-25

مملا پورم میں ننداونم ہیریٹیج پارک کی ترقی

99.67

  1.  

تمل ناڈو

2024-25

اوٹی میں ریس کورس میں ایکو پارک

70.23

  1.  

تلنگانہ

2024-25

رامپا میں رمپا ریجن پائیدار سیاحتی سرکٹ

73.74

  1.  

تلنگانہ

2024-25

نالمالا میں سومسیلا ویلنیس اور روحانی  مشق

68.10

  1.  

تریپورہ

2024-25

گومتی کے باندوار میں شکتی پیٹھس پارک

97.70

  1.  

اتر پردیش

2024-25

ضلع آگرہ میں بٹیشور کی ترقی

74.05

  1.  

اتر پردیش

2024-25

شراوستی میں انٹیگریٹڈ بدھسٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ

80.24

  1.  

اتراکھنڈ

2024-25

مشہور شہر رشی کیش: رشی کیش میں رافٹنگ بیس اسٹیشن

100.00

کل

3295.76

 

 

 

 

*****

 

ش  ح۔ ع ح-ع و – ف ر-رض

Uno-222

 


(रिलीज़ आईडी: 2286961) आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali-TR , Bengali , Assamese , Gujarati , Tamil