ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
پریس نوٹ
سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے اراؤلی پہاڑی سلسلے سے متعلق امور پر عوام سے تجاویز اور آراء طلب کیں
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2026 11:07AM by PIB Delhi
تمام متعلقہ فریقوں اور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے 25 مئی 2026 کے اپنے حکم، ازخود نوٹس رِٹ پٹیشن (دیوانی) نمبر 10/2025 میں، اراؤلی پہاڑی سلسلے اور اس سے متعلقہ دیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی) تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی جامع رپورٹ 31 اگست 2026 سے قبل سپریم کورٹ میں پیش کرے۔
اسی سلسلے میں، اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے قومی دارالحکومت دہلی (این سی ٹی)، راجستھان، ہریانہ، گجرات اور دیگر متعلقہ ریاستوں کے مختلف فریقوں سے تحریری نمائندگی، تجاویز اور آراء طلب کی ہیں۔ ان میں ماحولیات کے ماہرین، قدرتی وسائل کے تحفظ سے وابستہ افراد، غیر منافع بخش تنظیمیں، کان کنی کے لیز ہولڈرز، منصوبہ نافذ کرنے والے ادارے، دیہاتی، کسان، کان کن مزدور، مقامی برادریاں، جن کی روزی روٹی اور فلاح و بہبود اس علاقے کے ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتی تنوع سے وابستہ ہے، نیز وہ تمام افراد یا ادارے شامل ہیں جو زیرِ غور معاملات سے متاثر ہو سکتے ہیں یا جن کا ان میں جائز مفاد ہو۔
تمام متعلقہ فریقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ، جہاں تک ممکن ہو، اپنی آراء اور تجاویز کے ساتھ دستاویزی شواہد یا دیگر قابلِ تصدیق مواد بھی منسلک کریں اور انہیں اس نوٹس کی اشاعت کی تاریخ سے 21 دن کے اندر ای میل کے ذریعے mshpcaravalli[at]gmail[dot]com پر یا اس مقصد کے لیے تیار کردہ گوگل فارم کے ذریعے جمع کرائیں۔
گوگل فارم لنک: https://forms.gle/FpWwXBES5Gfr9bn16)
********
ش ح۔ ع و ۔رض
6U-21
(रिलीज़ आईडी: 2286907)
आगंतुक पटल : 16