کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کُل  37,500 روپے کی سطحی کوئلہ اور لگنائٹ گیسی فکیشن اسکیم کے لیے قبل از درخواست کانفرنس، صنعتی شعبے کی بھرپور شرکت

प्रविष्टि तिथि: 20 JUL 2026 5:33PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے آج 37,500 کروڑ روپے کی سطحی کوئلہ اور لگنائٹ  گیسی فکیشن منصوبوں کے فروغ کی اسکیم کے سلسلے میں قبل از درخواست کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا۔ کانفرنس کی صدارت وزارتِ کوئلہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سنوج کمار جھا نے کی۔

اس کانفرنس میں سرکاری شعبے کے اداروں، نجی کمپنیوں، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں اور ممکنہ درخواست دہندگان نے پرجوش انداز میں شرکت کی، جس سے گھریلو کوئلے کے صاف ستھرے، ماحول دوست اور زیادہ قدر افزا استعمال کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے اس اہم اقدام میں صنعتی شعبے کی مضبوط دلچسپی کا اظہار ہوا۔

 کانفرنس کے دوران وزارتِ کوئلہ نے اسکیم کے رہنما خطوط اور ریکویسٹ فار پروپوزل (آر ایف پی) سے متعلق تفصیلی وضاحت پیش کی۔ اس موقع پر اہلیت کے معیار، جانچ کے طریقۂ کار، مالی مراعات اور درخواست جمع کرانے کے عمل کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ شرکاء کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سوالات کے جامع جوابات بھی دیے گئے۔

37,500 کروڑ روپے کی اس اسکیم کو 13 مئی 2026 کو مرکزی کابینہ نے منظوری دی تھی۔ اس کا مقصد سطحی کوئلہ اور لگنائٹ گیس کاری کے منصوبوں کی ترقی کو تیز کرنا اور مصنوعی قدرتی گیس، امونیا، میتھانول، ڈائریکٹ ریڈیوسڈ آئرن (ڈی آر آئی)، مصنوعی ایندھن اور مختلف کیمیائی مصنوعات جیسے زیادہ قدر افزا ذیلی مصنوعات کی تیاری کو فروغ دینا ہے۔

اس اسکیم کے ذریعے تقریباً 2.5 لاکھ سے 3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جبکہ ہر سال تقریباً 7.5 کروڑ ٹن کوئلے کے مؤثر استعمال کی راہ ہموار ہوگی۔ اس سے تقریباً 50 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے اور توانائی و کیمیائی مصنوعات کی درآمدات پر ہندوستان کا انحصار بھی نمایاں طور پر کم ہوگا۔

وزارت نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے اور تمام اہل اداروں سے مقررہ مدت کے اندر اپنی تجاویز پیش کرنے کی اپیل کی گئی۔

************

ش ح۔ک ح ۔ م ا

 U. No.  199


(रिलीज़ आईडी: 2286723) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , Gujarati , Bengali , English , Tamil , Telugu