مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ ڈاک نے ’انوویٹ انڈیا مائی گوو‘ پلیٹ فارم پر شُبھ نشان (میسکاٹ) ڈیزائن مقابلے کا آغاز کیا


شہریوں کو انڈیا پوسٹ کا سرکاری شُبھ نشان (میسکاٹ) تیار کرنے کی دعوت؛ شُبھ نشان میں اعتماد، خدمت اور ڈیجیٹل اختراع کی اقدار کی عکاسی ہو، جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے کے انعامات جیتنے کا موقع ہے

प्रविष्टि तिथि: 18 JUL 2026 12:33PM by PIB Delhi

وزارتِ مواصلات کے محکمۂ ڈاک نے انوویٹ انڈیا مائی گوو پلیٹ فارم پر انڈیا پوسٹ شُبھ نشان (میسکاٹ) ڈیزائن مقابلہ شروع کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کے شہریوں کو انڈیا پوسٹ کا سرکاری شُبھ نشان (میسکاٹ) تیار کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایک ایسا منفرد علامتی نمائندہ (برانڈ ایمبیسیڈر) تخلیق کرنا ہے، جو ادارے کی بنیادی اقدار، یعنی اعتماد، بھروسہ، ہمہ گیری، خدمت اور ڈیجیٹل اختراع کی عکاسی کرے۔

یہ مقابلہ تمام بھارتی شہریوں کے لیے کھلا ہے۔ شرکاء کو مائی گوو پلیٹ فارم کے ذریعے ایک اصل اور منفرد شُبھ نشان (میسکاٹ) کا ڈیزائن، اس کے لیے موزوں نام اور تصور کی مختصر وضاحت (کانسیپٹ نوٹ) جمع کرانی ہوگی۔ یہ مقابلہ 15 جولائی 2026 سے 15 اگست 2026 تک جاری رہے گا۔

تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے محکمہ نے بہترین تین شُبھ نشان (میسکاٹ) ڈیزائنوں کے لیے بالترتیب 75,000 روپے، 50,000 روپے اور 25,000 روپے کے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح بہترین تین شُبھ نشان (میسکاٹ) کے ناموں کے لیے بھی بالترتیب 25,000 روپے، 15,000 روپے اور 10,000 روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔ تمام فاتحین کو اسناد بھی عطا کی جائیں گی۔ شُبھ نشان (میسکاٹ) کے ڈیزائن اور نام کے انعامات ایک دوسرے سے مکمل طور پر الگ اور آزاد ہوں گے۔

منتخب کیا جانے والا شُبھ نشان (میسکاٹ) انڈیا پوسٹ کا سرکاری علامتی نمائندہ (برانڈ ایمبیسیڈر) ہوگا اور اسے تشہیری مہمات، ڈاک ٹکٹوں سے متعلق مصنوعات، عوامی بیداری کی سرگرمیوں، نمائشوں، سماجی ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارمز اور دیگر سرکاری ابلاغی ذرائع میں استعمال کیا جائے گا۔

محکمہ نے ملک بھر کے طلبہ، ڈیزائنرز، فنکاروں اور تخلیقی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مقابلے میں بھرپور حصہ لیں اور انڈیا پوسٹ کی مستقبل کی بصری شناخت کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

مقابلے سے متعلق مکمل معلومات، رہنما اصول، شرائط و ضوابط اور اپنی تخلیقات جمع کرانے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کریں:

https://innovateindia.mygov.in/mascot-design-contest-for-india-post/

ربط تک رسائی کے لیے

کیو آر کوڈ

اسکین کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2026-07-18123324BQEE.png

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-109­


(रिलीज़ आईडी: 2286059) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Malayalam , Marathi , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Tamil