وزارت اطلاعات ونشریات
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ کی اطلاعات و نشریات کی وزارت اور حکومتِ مہاراشٹر کو ویوز کے دوسرے ایڈیشن کو مزید کامیاب بنانے کے لیے باہمی اشتراک اور قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین
اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری نے ممبئی میں منعقد ہونے والے ویوز 2027 کی تیاریوں کے بارے میں مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ دی
प्रविष्टि तिथि:
17 JUL 2026 6:04PM
|
Location:
PIB Delhi
وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری جناب چنچل کمار کی قیادت میں وزارت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2027 کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ابتدائی مشاورت کی گئی۔
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ویوز 2025 کا پہلا ایڈیشن غیر معمولی طور پر کامیاب رہا۔ ویوز کا افتتاحی ایڈیشن یکم سے 4 مئی 2025 تک ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ویوز کو فلم، موسیقی، گیمنگ، اینیمیشن اور کہانی گوئی کی دنیا کو عالمی سطح پر پیش کرنے والا ایک ممتاز بین الاقوامی پلیٹ فارم بنانے کی تلقین کی ہے، جو دنیا بھر کے فنکاروں اور تخلیق کاروں کے درمیان باہمی تعاون کو بھی فروغ دے گا۔ مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے مرکزی حکومت اور حکومتِ مہاراشٹر پر زور دیا کہ وہ باہمی اشتراک اور قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتے ہوئے ویوز کے دوسرے ایڈیشن کو مزید شاندار اور کامیاب بنائیں۔
اجلاس کے دوران وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری جناب چنچل کمار نے وزیرِ اعلیٰ کو ویوز کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریوں اور اس سلسلے میں کی جانے والی اہم پیش رفت اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ یہ عالمی اجلاس 2027 میں ممبئی میں منعقد ہونے والا ہے۔
اس موقع پر وزارتِ اطلاعات و نشریات کے جن سینئر افسران نے شرکت کی، ان میں پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب گورو دویدی، ایڈیشنل سیکریٹری جناب پربھات، وزارتِ اطلاعات و نشریات کی ڈائریکٹر جنرل (مغربی زون) محترمہ سمیتا وتس شرما، جوائنٹ سیکریٹری (اطلاعات، اشاعت و مواصلات) جناب سی۔ سینتھل راجن، جوائنٹ سیکریٹری (نشریات) جناب پرتھول کمار، جوائنٹ سیکریٹری (فلمیں) ڈاکٹر اجے ناگ بھوشن ایم این، جوائنٹ سیکریٹری (ادارے) ڈاکٹر کے۔ کے۔ نرالا اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکر جناب پرکاش ماگدم سمیت دیگر افسران شامل تھے۔ حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے اجلاس میں شرکت کرنے والے سینئر افسران میں چیف سیکریٹری جناب راجیش اگروال، وزیرِ اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری جناب شریکر پردیشی، پرنسپل سیکریٹری (صنعت، سرمایہ کاری اور خدمات) ڈاکٹر پی۔ انبالاگن، برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی کمشنر محترمہ اشونی بھڈے اور محکمۂ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکر جنرل جناب برجیش سنگھ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات سے قبل وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری جناب چنچل کمار نے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں ویوز 2027 کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد وفد نے ممبئی کے باندرا کرلا کمپلیکس (بی کے سی) میں واقع جیو ورلڈ کنونشن سینٹر کا معائنہ کیا۔ اسی مقام پر ویوز 2025 کا افتتاحی ایڈیشن منعقد ہوا تھا اور مجوزہ طور پر ویوز 2027 کے اگلے ایڈیشن کی میزبانی بھی یہیں کی جائے گی۔
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-96
रिलीज़ आईडी:
2285914
| Visitor Counter:
8