راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن نے آج نو منتخب اراکین کوحلف دلایا
प्रविष्टि तिथि:
15 JUL 2026 2:13PM by PIB Delhi
راجیہ سبھا کے عزت مآب چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں دو نومنتخب اراکین جناب منصور علی خان اور جناب رجنیش کمار اگروال کو حلف دلایا ۔
64KR.jpeg)
جناب منصور علی خان نے انگریزی میں اور جناب رجنیش کمار اگروال نے ہندی میں حلف لیا ۔ ان دونوں اراکین کا تعلق بالترتیب ریاست کرناٹک اور مدھیہ پردیش سے ہے ۔

اس موقع پر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش ، پارلیمانی امور کی وزارت اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے وزیر مملکت جناب ایل مروگن، راجیہ سبھا کے رکن جناب جے رام رمیش ، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی اور سکریٹریٹ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔
X8AM.jpeg)

*****
ش ح۔ ت ف ۔ ص ج
U. No-9970
(रिलीज़ आईडी: 2284782)
आगंतुक पटल : 14