بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج گوئل نےہندوستان کے سب سے بڑے عالمی ٹیکسٹائل میلے بھارت ٹیکس 2026میں ‘کھادی انڈیا پویلین‘کا افتتاح کیا اور اس کاجائزہ لیا


کے وی آئی سی کے چیئرمین نے ’نئے بھارت کی نئی کھادی‘کے جدید تصور کو سراہتے ہوئے اس میں جدت اور عصری طرز ڈیزائن کو اجاگر کیا

کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں کھادی ہندوستان کے شاندار ورثے، خود انحصاری، پائیدار ترقی اور دیہی روزگار کو بااختیار بنانے کی ایک مضبوط علامت بن کر ابھری ہے

प्रविष्टि तिथि: 15 JUL 2026 12:56PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن(کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب منوج گوئل نے منگل کے روز ’بھارت ٹیکس 2026‘ کے ہال نمبر 10 میں’کھادی انڈیا پویلین‘ کا افتتاح کیا اور پویلین کا معائنہ کرتے ہوئے نمائش کنندگان، کاریگروں اور کھادی اداروں کے نمائندوں سے بات چیت کی ۔ہندوستان کا سب سے بڑا عالمی ٹیکسٹائل میلہ بھارت ٹیکس 2026 نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں جاری ہے۔ کے وی آئی سی کی جانب سے قائم کیے گئے اس پویلین میں کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات، ڈیزائن پر مبنی اختراعات اور ملک بھر کے مختلف کھادی اداروں کی خصوصی مصنوعات کے مجموعے پیش کیے گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران جناب منوج گوئل نے مختلف ریاستوں سے آئے کھادی اداروں کے نمائندوں اور کاریگروں سے ملاقات کی اور ان کے تجربات اور اختراعی اقدامات کی معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر کے وی آئی سی اورسینٹر آف ایکسیلینس فار کھادی(سی او ای کے) کے سینئر افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔

جناب منوج گوئل نے کھادی سے تیار کردہ گھریلو کپڑوں اور سجاوٹ کی مصنوعات، دورے حاضرکےملبوسات، جدت پر مبنی کھادی مصنوعات اور کھادی کی تیاری میں استعمال ہونے والے روایتی آلات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں مہاتما گاندھی کی وراثت سمجھی جانے والی کھادی اپنی روایتی شناخت سے آگے بڑھ کر صرف ایک کپڑا نہیں رہی، بلکہ ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے، خود انحصاری، پائیدار ترقی اور دیہی علاقوں کے لاکھوں دستکاروں کو بااختیار بنانے کی ایک مضبوط علامت بن چکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZU94.jpg

چیئرمین نے مغربی بنگال کی ’ گھوراناش سلک کھادی گرام ادیوگ سمیتی‘ کی جانب سے پیش کیے گئے ’مولا‘جمدانی ساڑی اور ملبوسات کے مجموعے کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔ ادارے کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے روایتی جمدانی بنائی کے فن کو عصری ڈیزائن کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی اختراعات عالمی منڈی میں ہندوستانی کھادی اور دستکاری کو نئی شناخت دلانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ آج کھادی ’ آتم نربھر بھارت‘، ’ ووکل فار لوکل‘، ’ لوکل ٹو گلوبل‘اور ’وکست بھارت 2047‘کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کھادی محض ایک کپڑا نہیں، بلکہ یہ لاکھوں دستکاروں اور بُنکروں کے روزگار، ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور پائیدار ترقی سے اس کے عزم کی نمائندہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KUZ7.jpg

کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ ’ کھادی انڈیا پویلین‘اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تحقیق، ڈیزائن اور اختراع کے ذریعے ’نئے بھارت کی نئی کھادی‘کو نئی نسل کی پسند اور عالمی منڈی کی ضروریات کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے۔ آج کھادی صرف ملبوسات تک محدود نہیں رہی، بلکہ جدید طرز زندگی سے متعلق مصنوعات اور عالمی فیشن صنعت میں بھی اپنی منفرد شناخت قائم کر چکی ہے۔

کھادی انڈیا پویلین ’کھادی کا نیا روپ: جدید طرز زندگی کے لیے روایت‘ کے موضوع کے تحت کھادی کے متنوع پہلوؤں کو پیش کرتا ہے۔ پویلین کی اہم خصوصیات میں گھر کی سجاوٹ کی جدید مصنوعات، مقامی ریشوں  پر مبنی نئی ایجادات، روایتی کھادی کے آلات کی نمائش، اور ’نئے بھارت کی نئی کھادی – کھادی فار نیشن، کھادی فار فیشن، کھادی فار ٹرانسفارمیشن‘ کے موضوع کے تحت نوجوان نسل کے لیے تیار کردہ نئی کھادی مصنوعات کی ایک خصوصی رینج شامل ہیں۔

ایک بیان میں جناب گوئل نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی دور اندیش سوچ اور پالیسیوں کے نتیجے میں کھادی اور دیہی صنعتوں کے شعبے نے غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے۔ مالی سال 26-2025 کے دوران اس شعبے کا کاروبار 1.87 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا، جبکہ اس نے ملک بھر میں 2.04 کروڑ سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کھادی اور دیہی صنعتوں کے شعبے کی مسلسل ترقی کے نتیجے میں آئندہ برسوں میں اس کا کاروبار 2.51 لاکھ کروڑ روپےتک پہنچ جائے گا۔

بھارت ٹیکس 2026 کا انعقاد 14 سے 17 جولائی 2026 تک نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں کیا جا رہا ہے۔ اس عالمی میلے میں ہندوستان اور بیرون ملک سے ہزاروں خریدار، صنعتی رہنما، ڈیزائنرز، کاروباری شخصیات اور پالیسی ساز شرکت کر رہےہیں۔’کھادی انڈیا پویلین‘کے ذریعے کے وی آئی سی عالمی برادری کے سامنےہندوستان کے کھادی کے شاندار ورثے، اختراع، ڈیزائن میں مہارت اور پائیدار ترقی سے وابستگی کو مؤثر انداز میں پیش کر رہا ہے۔

******

) ش ح –   م ع ن-  م ش )

U.No. 9960


(रिलीज़ आईडी: 2284762) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Kannada