یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

مشترکہ جیو-سائنٹسٹ امتحان، 2025

प्रविष्टि तिथि: 15 JUL 2026 8:56AM by PIB Delhi

مشترکہ جیو-سائنٹسٹ امتحان، 2025 کا نتیجہ 29 اکتوبر 2025 کو ایک پریس نوٹ کے ذریعے جاری کیا گیا تھا، جس میں امتیازی کارکردگی  کی بنیاد پر تقرری کے لیے 80 امیدواروں کے ناموں کی سفارش کی گئی تھی۔

2۔ کمیشن نے، مشترکہ جیو-سائنٹسٹ امتحان، 2025 کے ضابطہ 16 (iv) اور (v) کے مطابق، آخری منتخب شدہ امیدوار سے نیچے میرٹ کی ترتیب میں ایک مربوط محفوظ فہرست  بھی برقرار رکھی تھی۔

3۔ اب، وزارتِ کان کنی کی جانب سے موصولہ مطالبے کے مطابق، کمیشن اس کے ذریعے ریزرو فہرست کے امیدواروں میں سے 16 امیدواروں کی سفارش کرتا ہے۔ ان میں 13 امیدوار (جنرل-04، او بی سی-07، ای ڈبلیو ایس-01، ایس سی-01) سائنٹسٹ 'بی' (ہائیڈرو جیولوجی)، گروپ 'اے' / اسسٹنٹ ہائیڈرو جیولوجسٹ، گروپ 'بی' کے عہدوں کے لیے، اور 03 امیدوار (جنرل-02، ای ڈبلیو ایس-01) جیو فزسٹ، گروپ 'اے' / سائنٹسٹ 'بی' (جیو فزکس)، گروپ 'اے' / اسسٹنٹ جیو فزسٹ، گروپ 'بی' کے عہدوں کے لیے شامل ہیں۔ ان امیدواروں کی فہرست منسلک ہے۔ وزارتِ کان کنی ان سفارش کردہ امیدواروں سے براہِ راست رابطہ کرے گی۔

4۔ درج ذیل 03 امیدواروں کی امیدواری عارضی/مشروط ہے:-

مشروط:- 0390013

عارضی:- 1090492 اور 0290224۔

نتیجے کے لئے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش ب۔ ن م۔

U-9950


(रिलीज़ आईडी: 2284702) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu