نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
وزارت دفاع کی جانب سے نائب صدر کو نیشنل کیڈٹ کور اور سینک اسکولوں کے بارے میں جانکاری دی گئی
نائب صدر کی این سی سی کو مضبوط کرنے اور سینک اسکولوں کو وسعت دینے کے لیے ریاستوں سے زیادہ شرکت کی اپیل
प्रविष्टि तिथि:
13 JUL 2026 3:32PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب سی پی رادھا کرشنن کو آج اُپ راشٹرپتی بھون میں دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ اور وزارت دفاع کے سینیئر افسران نے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) اور سینک اسکولوں کے بارے میں جانکاری دی۔ پریزنٹیشنز میں تقریباً 20 لاکھ کی تعداد پر مشتمل نوجوانوں کی تنظیم کے طور پر این سی سی کی ترقی، اس کی تربیت اور قوم سازی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ سینک اسکولوں کے طریقۂ کار اور توسیع، بشمول ملک بھر میں اس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے روڈ میپ کا احاطہ کیا گیا۔
قوم کی تعمیر میں این سی سی کے تعاون کو سراہتے ہوئے، نائب صدر نے ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کیمپوں کو قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بہترین اقدام قرار دیا۔ انہوں نے این سی سی کی کمیونٹی سروس کی کوششوں بشمول ’نشا مکت بھارت ابھیان‘ اور ’سووچھ بھارت ابھیان‘ کی بھی تعریف کی اور ’این سی سی الومنائی ایسوسی ایشن‘ کے قیام کا خیرمقدم کیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ این سی سی کو مضبوط بنانا ایک مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، جناب سی پی رادھا کرشنن نے بنیادی ڈھانچے کی مزید ترقی اور زمین اور تربیتی انفرااسٹرکچر جیسے امور پر ریاستی حکومتوں کے ساتھ بہتر تال میل کی اپیل کی اور ریاستوں کے ساتھ تعامل میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
نائب صدر کو سینک اسکولوں کے طریقۂ کار اور توسیع کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جس میں موجودہ اور پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈلز بھی شامل ہیں۔ طلبہ اور والدین کے درمیان بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے ، جناب سی پی رادھا کرشنن نے رائے دی کہ ہر ریاست اپنے ہاں تین سے پانچ سینک اسکول قائم کرنے کا ہدف رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے موجودہ سینک اسکولوں میں داخلے کی گنجائش بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لینے کی تجویز بھی پیش کی۔
***
ش ح۔م م ۔ ع د
U-No. 9887
(रिलीज़ आईडी: 2284127)
आगंतुक पटल : 14